مودی سرکار بھارتی فوجیوں کی بدعنوانی چھپانے میں ناکام، عالمی سطح پر رسوائی

image

مودی سرکار بھارتی فوج میں بدعنوانی اور عدم احتساب کو چھپانے میں ایک بار پھر ناکام ہوگئی، جس کے باعث بھارتی فوج کی عالمی سطح پر ساکھ شدید متاثر ہوئی ہے۔

قطر میں سابق بھارتی نیوی افسر کی دوبارہ گرفتاری کو بدترین بھارتی سفارتکاری کے لیے ایک نئی آزمائش قرار دیا جا رہا ہے۔

بھارتی جریدے انڈین ایکسپریس نے اعتراف کیا ہے کہ اس معاملے نے بھارتی فوج کو عالمی سطح پر ہزیمت سے دوچار کر دیا ہے۔ بھارتی وزارت خارجہ نے بھی قطر میں سابق بھارتی بحریہ افسر پورنیندو تیواری کی دوبارہ گرفتاری کی تصدیق کر دی ہے۔

انڈین ایکسپریس کے مطابق پورنیندو تیواری کو اگست 2022ء میں 7 دیگر سابق بھارتی اہلکاروں کے ہمراہ حراست میں لیا گیا تھا۔ ان پر جاسوسی کے الزامات عائد کیے گئے، جس کے بعد قطر کی عدالت نے بھارتی بحریہ کے 8 سابق افسران کو سزائے موت سنائی۔

بھارتی اخبار کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی براہِ راست مداخلت کے باوجود قطر نے پورنیندو تیواری کو بھارت کے حوالے کرنے سے انکار کر دیا، جو مودی حکومت کی سفارتی ناکامی کا واضح ثبوت ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق اس واقعے نے بھارتی فوج میں شفافیت اور احتساب پر سنگین سوالات کھڑے کردیے ہیں، جبکہ مودی سرکار کو عالمی سطح پر مزید تنقید کا سامنا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US