برطانیہ کی شہزادی لیڈی ڈیانا کو دنیا کی خوبصورت ترین عورتوں کی فہرست میں شامل کیا جاتا ہے لیڈی ڈیانا جتنی خوبصورتی تھیں اتنی ہی اسٹائل اور فیشن کی وجہ سے بھی لوگوں میں مقبول تھیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں ان کی استعمال شدہ چیزیں آج کس قدر مہنگی ہیں؟
آج ہم کو بتائیں گے کہ لیڈی ڈیانا کی استعمال شدہ چند چیزوں کی آج کتنی قیمت ہے اور یہ کس قدر مہنگی ترین ہیں تو آیئے شروع کرتے ہیں۔
شادی کا جوڑا
لیڈی ڈیانا کا شادی کے دن کا جوڑا نہایت خوبصورت اور ان کا وقت کا بہترین ڈیزائنر جوڑا تھا جس کو 50 ہزار ڈالر میں خریدا گیا تھا جبکہ ان کی شادی کے جوڑے کے ساتھ پہنے گئے جوتے بھی دنیا کے مہنگے ترین جوتوں میں سے ایک ہیں اور یہ دونوں چیزیں بعد میں نیلام کر کے میوزیم میں رکھ دی گئیں جنہیں آج بھی لوگ بہت پسند کرتے ہیں۔
لیڈی ڈیانا کے لکھے ہوئے خطوط
لیڈی ڈیانا لوگوں میں اس قدر مقبول تھیں کہ آج بھی ان کے ہاتھوں سے لکھے ہوئے خط موجود ہیں اور انہیں بھی نیلام کر کے مہنگے ترین خطوط کا اعزاز دیا گیا ہے لیڈی ڈیانا کے ہاتھوں سے لکھے ہوئے خطوط کو 93 ہزار ڈالر میں نیلام کیا گیا جو کہ لیڈی ڈیانا نے اپنے دوستوں اور قریبی رشتے داروں کا لکھے تھے یہ خطوط انہوں نے 1990 کے دوران لکھے گئے تھے۔
شادی کا کیک
آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ لیڈی ڈیانا اور پرنس چارلس کی شادی کا کیک جو کہ 1981 میں تیار گیا تھا اس کا ایک ٹکڑا شادی کے کئی سالوں بعد 1 ہزار 300 ڈالر میں آن لائن بیچا گیا البتہ یہ کیک اتنے سالوں بعد کھانے کے قابل نہیں تھا مگر پھر بھی شاہی خاندان کی یادگار ترین شادی کے کیک کے طور پر بےحد مہنگا اور مقبول تھا۔
ہیروں اور موتیوں کا ہار
لیڈی ڈیانا نے 1997 میں ہیرے اور موتیوں کا ہار ایک تقریب میں پہنا جس کو بعد میں یوکرین سے تعلق رکھنے والی ایک جوڑی نے 8 ہزار ڈالر میں خریدا جس کو 2017 میں 12 ملین ڈالر پاکستانی روپے کے مطابق قریب 2 ارب میں بیچ دیا۔