سوشل میڈیا پر صارفین کی مختلف تصویری پہیلیاں سلجھانے کی دلچسپی میں اضافہ دیکھا گیا ہے جس کو مد نظر رکھتے ہوئے 'ہماری ویب' کی جانب سے اپنے پڑنے والوں کے لیے ایک دلچسپ پہلیلیاں سلجھانے کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔پہیلیاں آسان تو ہوتی ہیں مگر صارفین کے سر چکرا دیتی ہیں۔
آج بھی ہم اپنے قارئین کےلیے ایک اور منفرد تصویری پہیلی لے کر حاضر ہوئے ہیں۔
تصویر میں آپ دیکھ سکتے ہیں ایک لڑکی گھر میں بیٹھ کر ٹی وی پر ویڈیو گیم کھیل رہی ہے جس کا کنٹرولر لڑکی کے ہاتھ میں ہیں جب کہ گیم میں آنے والی آوازیں سننے کے لیے لڑکی نے اپنے سر پر ہیڈ فون بھی لگایا ہوا ہے۔
اس معمے کو حل کرنے کے لیے آپ کو پر سکون انداز میں تصویر کا جائزہ لینا ہوگا، کہ اس تصویر میں کیا غلطیاں پوشیدہ ہیں؟
کیا آپ نے تصویر میں موجود غلطیاں تلاش کرلیں؟
اس تصویر میں تین غلطیاں ہیں، یقیناً آپ 60 سیکنڈ میں ان غلطیوں کو ڈھونڈنے میں کامیاب نہیں ہوسکے۔
چلیے ہم اس تصویری پہیلی کا جواب اپنے قارئین کی نظر کرتے ہیں۔
پہلی غلطی : نیچے تصویر میں موجود ہیڈ فون جو لڑکی نے لگایا ہوا ہے اس کا پیڈ (اسپیکر) غائب ہے۔
دوسری غلطی : لڑکی کے ہاتھ میں موجود ویڈیو گیم کنٹرولر میں بٹنزموجود نہیں۔
تیسری غلطی : ٹیلی وژن سیدھا رکھا ہے لیکن اس کی اسکرین پر نظر آنے والی تصویر الٹی ہے۔