پاکستان میں آنے والی ہر حکومت کی خواہش ہوتی ہے کہ کسی طرح قدرتی خزانے تک ان کی رسائی ممکن ہوسکے۔ مگر یہ خواہش اب پوری ہوچکی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے شہر کوہاٹ میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت کرلئے گئے ہیں۔ مول کمپنی کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق، ابتدائی نتائج سے یہ ثابت ہوا ہے کہ یومیہ 3 ہزار 240 بیرل کا تیل حاصل ہوسکتا ہے۔ جبکہ نئے ذخائر دریافت ہونے سے اس جگہ رہنے والوں کیلئے ایک بہت بڑی خوشخبری ہے۔
رپورٹ کے مطابق، ایک کروڑ 61 لاکھ مکعب فٹ گیس نئے ذخائر سے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ مزید یہ بھی کہا گیا ہے کہ، علاقے میں چھوٹے ذخائر کی موجودگی کا امکان بھی موجود ہے۔ تاہم مزید ٹیسٹنگ کا عملا ابھی جاری ہے۔ ساتھ ہی ساتھ تیل اور گیس کے نئے ذخائر کی دریافت سے مقامی سطح پر لوگوں کو روزگار فراہم کیا جاسکے گا۔ جبکہ مجموعی طور پر ملکی معیشت کی مضبوطی کیلئے اہم کردار ادا ہوسکتا ہے۔