کاروبار کرنا آسان نہیں ہے مگر ہمت، لگن سے انسان کچھ بھی کر سکتا ہے۔ اسی طرح اکثر لوگ ملازمت کرنے کے بجائے خود کے کام کو فوقیت دیتے ہیں۔
ایسی ہی تین دوستوں کی کہانی کے بارے میں آپ کو بتاتے ہیں جو کہ جنہوں نے کام کی تلاش کے بجائے خود کا کاروبار کھول لیا اور آج کروڑوں روپے کما رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق بھارتی شہر ریاست مدھیاپردیش کے رہائشی تین دوستوں نے سرکاری نوکری یا ملازمت کرنے کے بجائے خود کا کاروبار کھول کر دنیا میں ایک مثال بن گئے ہیں۔ اندور شہر کے ان تین دوستوں نے 2016 میں اپنا چائے کا ڈھابا شروع کیا تھا۔
اس ڈھابے کا نام ان دوستوں نے چائے سُٹا بار رکھا تھا، مگر حیرت انگیز طور پر اس ڈھابے میں سگریٹ نوشی جائز نہیں ہے۔ 2016 میں 3 لاکھ بھارت روپے سے شروع کیا جانے والا کاوربار اس حد تک کامیاب ہو گیا ہے کہ اس ڈھابے کی دبئی، عمان، اسپین سمیت بھارت میں 165 برانچز کھل گئی ہیں۔
اپنے خود کا کاروبار کا سپنا لیے گھر سے امید کی ایک کرن لے کر نلکنے والے ان جوانوں کی محنت، لگن اور ہمت ہی تھی جس کی وجہ سے آج یہ تین دوست کرورڑوں بھارت روپے کما رہے ہیں۔
اس ڈھابے میں صرف 10 روپے میں چائے کا لطف لیا جا سکتا ہے، جبکہ مختلف قسم کی چائے بھی موجود ہیں۔