ہر ہفتے کی شروعات جہاں نئے پلان اور نئی امیدیں لے کر آتی ہے، وہیں گزشتہ ہفتے کی کچھ یادیں بھی ذہن نشین کرواتی ہے۔ ہماری ویب میں ایک سال سے آپ لوگوں کے لئے ویک وائرل ٹرینڈ تصاویر کا خلاصہ پیش کیا جاتا ہے جو آپ لوگوں کی جانب سے بہت پسند بھی کیا جاتا ہے۔ بالکل اسی طرح آج بھی ہم آپ کو کچھ وائرل تصاویر دکھانے جا رہے ہیں ۔
وائرل تصاویر:
عامر لیاقت:
٭ مشہور اینکر اور پاکستان تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی ٹریفک وارڈن سے لڑائی کی ویڈیو وائرل ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ تم لوگوں کو تنگ کررہے ہو ان سے پیسے بٹورتے ہو اور بدتمیزی سے بات کر نے لگے اسی وقت کیپر اے ایس آٸی شاہد میراں بھی اسی مقام پر آگئے اور انہوں نے شور شرابا دیکھا تو MNA عامر لیاقت سے پوچھا کیا ہوا ہے۔ جس پر عامر لیاقت نے ان سے بھی انتہائی ناشائستہ ، بدتمیزی اور غلیظ زبان استعمال کرتے ہوئے SOP پر عمل کرنے کا پوچھا تو اے ایس آٸی نے اپنا کورونا ویکسینیشن کارڈ دکھایا جس پر بھی عامر لیاقت اعتراض لگاتے ہوئے چلے گئے۔ دوسری جانب ٹریفک پولیس کی ریپیڈ کاریں جو کہ شارع فیصل پر متعین ہیں ریپیڈ 5 جس کا انچارج سب انسپکٹر محمد اشرف ہے اس نے نرسری برج موٹر سائیکل پر 3 افراد سوار کو SOP کی خلاف ورزی پر روکا تو انہوں نے پہلے سے طارق روڈ ٹریفک سیکشن کا چالان دکھایا جس پر سب انسپکٹر محمد اشرف نے ان موٹر سائیکل سواروں کو جانے دیا۔اتنے میں پیچھے سے ایک کار نمبر BD-9930 آکر رکی جس میں 3 افراد سوار تھے وہ باہر طیش میں آئے جس میں ایک شخص نے سرکاری کار کی ڈگی پر مکے مارنے شروع کیے اور خود آپ کو MNA عامر لیاقت ظاہر کیا۔ جس پر میں نے کار سے باہر اترنے کی کوشش کی تو انہوں نے اور انکے دیگر ساتھیوں نے مکے مارے اور دھکے دئیے اور کار سے اترنے نہیں دیا اور ہم پر مختلف الزامات لگائے ،بدتمیزی کی اور کہا کہ علاقے سے دفع ہو جاؤ ورنہ میں تمھیں نوکری سے برخواست کرادوں گا جس پر مذکورہ افسر نے صبر و تحمل سے کام لیا اور مذکورہ اشخاص آگے روانہ ہوگئے۔ اس ویڈیو کے چرچے آج بھی ہو رہے ہیں۔
آئمہ بیگ
٭ مہشور گلوکارہ آئمہ بیگ کی بہن کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہوئیں، کہیں ائمہ کا ڈانس تو کہیں بہن کی رخصتی پر آنسو سے رونے کی ویڈیو بھی بہت وائرل ہوئی۔
اقراء عزیز
٭ اداکارہ اقراء عزیز کا اپنے بیٹے کبیر حسین کے پیمپر بدلنے کی تصویر ان کے شوہر یاسر حسین نے انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ : '' میرے بچے کی ماں اس کا پیمپر بدل رہی ہے، جب میں بدلتا ہوں تو کوئی تصویر نہیں لیتا ہے۔''
نادیہ جمیل
٭ نادیہ نے چند روز قبل اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو شئیر کی جس میں یہ بہت خوشی سے گاڑی ڈرائیو کر رہی تھیں، نادیہ نے اس ویڈیو کے کیپشن میں اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں ڈھائی سال بعد لاہور کی سڑکوں پر گاڑی چلا کر بہت اچھا لگ رہا ہے۔
مکہ تیر کر جانے کی کوشش
ملائیشیا کے 28 سالہ نوجوان نے مکہ جانے کے لئے ایسا قدم اٹھا دیا کہ جان کر سب حیران رہ گئے، البتہ وہ اپنی اس کوشش میں کامیاب نہ ہوسکا۔ جب اس نے سمندر میں چھلانگ لگائی تو مقامی لوگوں نے فور پولیس کو اطلاع کی، کچھ دور تیر کر جانے کے بعد یہ پکڑا گیا، پولیس نے پوچھا کہ ایسا کیوں کیا جس پر اس نے کہا کہ: '' مجھے اللہ کے گھر جانے کا شوق ہے، مجھے نہ روکو، مجھے جانے دو، میرے پاس جانے کا کوئی ذریعہ نہیں ہے۔ ''
اس کے بعد پولیس نے اس کو حراست میں لے لیا، ملائیشیاء کی میڈیا کے مطابق: '' اس کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں بتایا جاتا، اور اس کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، تمام تر ٹیسٹ اور تفصلیات کے بعد حتمی معلومات سے آگاہ کیا جائے گا کہ آیا اس نے ایسا کیوں کیا؟ ''
ماہرہ خان
٭ اداکارہ ماہرہ خان کے بس کی چھت پر بیتھنے کی تصویر بہت وائرل ہوئی اور لوگوں نے ان پر انتہائی شدید تنقید کی ۔ کسی نے کہا کہ ایسا نہیں ہوسکتا تو کسی نے کہہ دیا کہ ماہرہ کو اب اماؤں والے کردار نبھانے چاہیئے۔
ارشد
میاں چنوں سے اولمپک مقابلے میں فائنل تک پہنچ کے ہار جانے والے ارشد ندیم کی تصاویر ہر جگہ وائرل ہوئیں، بناء کسی حکومتی سرپرستی کے خود اپنے دم پر یہاں تک پہنچنا کسی بڑی کامیابی سے کم نہیں۔