ویسے تو آپ میں سے اکثر لوگوں نے یہ سنا ہوگا کہ اپنی دنیا میں مگن رہنا یا اپنی زندگی میں گم میں۔ ایسے ہی کئی لوگ ایسے بھی ہیں جنہیں ہر موقع کو انجوائے کرنا آتا ہے، اگرچہ وہ لمحات پُر خطر ہی کیوں نہ ہو۔
آج ایسی ہی ایک خبر لے کر آئیں ہیں۔ جس میں آپ کو بتائیں گے کہ کس طرح کراچی کی ایک مقامی بس کے کنڈکٹر نے پُر خطر طریقے سے خود لطف اندوز ہو رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر اپلوڈ اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کراچی کی ایک مقامی بس کا کنڈکٹر چلتی بس میں سے جھول رہا ہے۔ عموما کراچی کی بسوں کے حوالے سے یہ بات کافی مشہور ہے کہ یہاں کی بسیں دنیا بھر میں اپنی پہچان رکھتی ہیں، جس کی جیتی جاگتی مثال کراچی کی W-11 بس ہے۔
اس ویڈیو میں کراچی کے علاقے گل بائی کے قریب اس بس کا کنڈیکٹر ان پُر کظر لمحات کو انجوائے کر رہا ہے، جو کہ کسی بھی حادثے کا باعث بن سکتا ہے، خود کنڈیکٹر کی جان کو بھی نقصان ہو سکتا ہے۔