ڈیلٹا ویرینٹ کیا ہے جس نےامریکا میں تباہی مچادی! کیا آگے آنے والے دنوں میں پاکستان بھی اس کی زد میں آسکتا ہے؟

image

کورونا کی نئی قسم ڈیلٹا ویرینٹ نے امریکا میں تباہی مچا دی۔ یہ وائرس اتنی شدت اختیار کر گیا ہے کہ آئے روز لاکھوں لوگوں کو اپنی لپیٹ میں لے رہا ہے۔ ڈیلٹا ویرینٹ کی علامات بھی پہلے آئے کووڈ سے مختلف اور زیادہ خطرناک ثابت ہو رہی ہیں۔

غیرملکی رپورٹ کے مطابق امریکا میں صرف دو ہفتوں میں 1 لاکھ 18 ہزار کے قریب کیس رپورٹ ہوئے جبکہ اموات کی شرح 89 فیصد ہوگئی ہے۔

نیشنل انسیٹیوٹ آف ہیلتھ کے ڈائریکٹرفرانسس کولنز کہتےہیں کہ کورونا وبا کے خلاف جنگ میں امریکا ناکامی سے دوچارہے، عوام کوویکسین لگانےمیں سستی دکھائی گئی،جس کی بھاری قیمت چکانی پڑ رہی ہے۔

یہ بھی یاد رہے کہ پاکستان میں کورونا کی خطرناک قسم ڈیلٹا ویرینٹ کے اثرات بہت زیادہ ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں افراد اس کا شکار ہو رہے ہیں۔

اگر احتیاطی تدابیر کو نہ اپنایا گیا تو پاکستان بھی تباہی کے دہانے پر آسکتا ہے۔

آسٹریلیا اورچین میں بھی ڈیلٹا ویرینٹ کا پھیلاؤجاری ہے جبکہ نیو ساوتھ ویلز نے لاک ڈاؤن دیہی علاقوں تک بڑھا دیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US