بھارت میں شادیاں بہت دھوم دھام سے ہوتی ہیں اور ان میں بے شمار رسمیں بھی ادا کی جاتی ہیں ایسی ہی ایک شادی میں ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا ہے جہاں مہمان تو مہمان دولہا دلہن بھی دیکھ کر حیران رہ گئے۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بہت وائرل ہو رہی ہے جس میں دولہا دلہن کا فوٹو شوٹ چل رہا ہے اور دولہا دلہن کی تصویریں بنانے میں مگن ایک فوٹو گرافر پیچھے موجود سوئمنگ پول میں جا گِرتا ہے کیونکہ وہ پیچھے دیکھے بنا چل رہا ہوتا ہے، اس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر لوگوں کو ہنسنے پر مجبور کر دیا ہے۔
تاہم خوش قسمتی اور اس کی حاضر دماغی کے سبب اس نے کیمرے کو پانی میں جانے سے بچا لیا اور وہ خود ہی فوری پول سے باہر آ نکلا فوٹو گرافر کا پول میں گرِنے کا یہ منظر دیکھ کر دولہا دلہن بھی ایسے چونک گئے کہ ان کا منہ کھلا کا کھلا رہ گیا۔
اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بے حد وائرل ہوئی کسی نے فوٹوگرافر سے ہمدردی کا اظہار کیا تو کوئی دولہا دلہن کے تاثرات دیکھ کر ہنس پڑا۔
سوشل میڈیا پر اب بھی اس ویڈیو پر صارفین کے تبصرے جاری ہیں جبکہ ایپیرینا اسٹوڈیوز نامی انسٹاگرام پیج کی جانب سے شیئر کی گئی ہے اس ویڈیو پر اب تک لاکھوں کی تعداد میں ویوز آ چکے ہیں۔