آزاد کشمیر کے نٸے صدر کا فیصلہ کرلیا گیا۔
ذراٸع کے مطابق آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم بیرسٹر
سلطان محمود کو صدر آزاد کشمیر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بیرسٹر سلطان محمود ایل اے تھری میرپور سے ممبر اسمبلی منتخب ہوئے تھے، پہلے ان کا نام وزارت عظمیٰ کے لیے سب سے مضبوط سمجھا جارہا تھا مگر چیئر مین پی ٹی آئی اور وزیراعظم پاکستان عمران خان نے سردار عبدالقیوم نیازی کو اس منصب کے لئے موزوں قرار دیا اور انہیں وزیراعظم آزاد کشمیر بنا دیا۔
خیال رہے کہ بیرسٹر سلطان محمود نے 5 سال قبل پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی، اس سے پہلے وہ پاکستان پیپلز پارٹی کا بھی حصہ رہے، اور وزرات عظمی کے عہدے پر بھی فائر رہے۔