طیارے میں اچانک سانپ کہاں سے نکل آیا؟ مسافر خوفزدہ ہوگئے

image

دن رات آپ اس طرح کی خبریں پڑھتے ہوگے کہ طیاروں کو کسی تکنیکی وجوہات کی بنا پر پرواز کرنے سے روک دیا گیا ہے۔

مگر کولکتہ سے ممبئی سے جانے والی طیارے میں ایک اچانک پراسرار واقعات پیش آیا، جب عملے کو طیارے میں سے سانپ کی موجودگی کی اطلاع ملی۔

ہوا کچھ یوں کہ، کولکتہ سے ممبئی جانے والی ایک نجی کمپنی کا طیارہ انڈیگو اڑان سے قبل صفائی کیلئے ایک ویرانے میں کھڑا کیا گیا تھا۔ وہاں پر موجود ایک صفائی پر مامور شخص نے دیکھا کہ جہاز میں موجود سامان کے ساتھ سانپ کو لپٹا ہوا ہے۔ تاہم، وہاں پر موجود عملے نے فوری طور پر محکمہ جنگلات کے حکام کو طلب کرلیا اور آس پاس کے علاقے کو فوراً حالی کرالیا گیا۔

بعد ازاں چند کوششوں کے بعد محکمہ جنگلات کے حکام نے سانپ کو پکڑ لیا۔ محکمہ جنگلات کے حکام کا کہنا تھا کہ، یہ اس سانپ کی نسل ہے جو دراصل غیر زہریلی ہوتی ہے۔ حکام کے مطابق، اس طرح کے سانپ رائے پور میں پائے جاتے ہیں اور ہوسکتا ہے کہ یہ سانپ بھی وہیں سے کسی سامان کہ ساتھ جہاز میں آگیا ہو۔ تاہم بھارتی میڈیا کے مطابق، کسی مسافر کی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی، جبکہ رپورٹ کے مطابق، مسافروں کو ممبئی جانے والی دوسری پرواز کے ذریعے روانہ کردیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US