محرم الحرام سخت سیکیورٹی: موبائل فون سروس بند کرنے سے متعلق اہم اعلان سامنے آگیا

image

محرم الحرام کی آمد کے ساتھ ملک کے مختلف شہروں میں سیکیورٹی سخت کردی جاتی ہے۔

اسی حوالے یپٹل سٹی پولیس افسر (سی سی پی او) لاہور کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ شہر میں محرم الحرام کے مرکزی جلوسوں کے راستوں پر موبائل فون سروس بند رہے گی۔

سی سی پی او لاہور کے مطابق پنجاب کے دارالحکومت میں نویں اور دسویں محرم الحرام کو ڈبل سواری پر پابندی ہوگی، مین جلوسوں کے روٹس پر موبائل فون سروس معطل رکھیں گے۔

سیکیورٹی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کے لیے ڈرون کیمروں کی مدد سے بھی جلوسوں کے روٹس کی مانیٹرنگ کی جائے گی۔

سی سی پی او نے متنبہ کیا کہ شرپسند عناصر اور اشتعال انگیزی پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، مرکزی جلوسوں کے راستوں کو کنٹینرز اور خاردار تاریں لگاکر محفوظ بنایا جائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US