1 ارب کا ہیروں والا شادی کا جوڑا ۔۔ دنیا کے 6 مہنگے ترین شادی کے لباس میں ایسی کیا خاص بات تھی جو یہ اتنے مہنگے تھے؟

image

شادی کا جوڑا سب سے بہترین اور خوبصورت ہو یہ ہر لڑکی کا خواب ہوتا ہے لیکن کچھ لوگ اس خواب کو حقیقت میں بدل چکے ہیں آج ہم آپ کو بتانے والے ہیں دنیا کے مہنگے ترین شادی کے ملبوسات کے باری میں جو اتنے مہنگے ہیں اور ان میں اتنے قیمتی ہیرے جواہرات جڑے ہیں کہ ان کی قیمت سن کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے۔

• شادی پر پہنے جانے والے دنیا کے مہنگے ترین ملبوسات

• ہیروں سے جڑا دنیا کا مہنگا ترین لباس

شادی کے موقع پر پہنے جانے والے دنیا کے مہنگے ترین جوڑوں کی فہرست میں سب سے پہلے نمبر پر آتا ہے ڈائمنڈ ویڈنگ گاؤن، یہ کیلیفورنیا کے ایک شہر کے مشہور دو ڈیزائنرز نے مل کر تیار کیا ہے اس جوڑے میں چمکدار اور جھلملاتے ہیرے اور موتیاں جڑے ہوئے ہیں جو روشنی میں ایسے چمکتے ہیں جیسے تارے زمین پر اُتر آئے ہوں، اس خوبصورت ہیروں والے لباس کی قیمت 12 ملین ڈالر یعنی ہاکستانی روپے لے لحاظ سے قریب 2 ارب روپے بنتی ہے۔

• سونے سے بنا ساڑھے آٹھ ملین ڈالر کا جوڑا

جاپان کی مشہور ڈیزائنر نے دنیا کا دوسرا مہنگا ترین ڈریس تیار کیا جو کہ وائٹ گولڈ سے بنا ہے یعنی اس میں سونا استعمال کیا گیا ہے اور اس پر چاندی کا پانی پھیرا گیا ہے اس جوڑے میں 1000 سچے موتی (پرل)، 5 قراط سونا کئی ہیرے جبکہ 8.8 قراط کا ایک ہرے رنگ کا ہیرا بھی جڑا ہوا ہے اس میں سِلک اور ساٹن کا کپڑا استعمال کیا گیا ہے۔

• مور کے پنکھ سے بنا شادی کا انوکھا جوڑا

دنیا کے مہنگے ترین شادی کے جوڑوں میں تیسرے نمبر پر آتا ہے مور کے پنکھ سے بنا انوکھا جوڑا، یہ خوبصورت اور حیرت انگیز ڈریس 2000 مور کے پنکھ سے تیار کیا گیا ہے جبکہ اس کو تیار کرنے میں 8 مہینے لگے یہ ڈریس چائنہ میں ایک نمائش کے موقع پر پیش کیا گیا اس انوکھے اور خوبصورت جوڑے کی قیمت 1.5 ملین ڈالر پاکستانی روپے کے مطابق چوبیس کروڑ اڑسٹھ لاکھ اٹھاسی ہزار دو سو روپے بنتی ہے۔

• ہانگ کانگ کی گلوکارہ اور اداکارہ کی شادی کا جوڑا

ہانگ کانگ کی مشہور گلوکارہ اور اداکارہ انجیلا ینگ ونگ 2015 میں دنیا کا چوتھا مہنگا ترین جوڑا زیب تن کیا اس جوڑے میں دنیا کے مہنگے ترین کپڑوں کا استعمال کیا گیا یہ جوڑا بھی 1.5 ملین ڈالر یعنی چوبیس کروڑ اڑسٹھ لاکھ اٹھاسی ہزار دو سو روپے کا ہے جس کو تیار کرنے میں ڈیزائنر کو قریب 5 مہینے کا وقت لگا۔

• برطانیہ کی شہزادی کیٹ مڈلٹن کی شادی کا جوڑا

برطانیہ کے شہزادے ولیم کی شادی 2011 میں ہوئی اس شادی میں انکی دولہن کیٹ مڈلٹن نے خوبصورت عروسی جوڑا پہنا جس کو مشہور ڈیزائنر سارہ برٹن نے تیار کیا تھا اس حسین ترین جوڑے کی قیمت 388000 ملین ڈالر اور پاکستانی روپے کے مطابق 6 کروڑ 38 لاکھ 61 ہزار سات سو روپے بنتی ہے جو اب تک کہ مہنگے ترین شادی کے جوڑوں میں سے ایک ہے۔

• پاکستان کی اداکارہ عروہ حسین کی شادی کا جوڑا

پاکستانی اداکارہ عروہ نے اپنی شادی کے موقع پر دلکش لباس پہنا جس کی قیمت 30 لاکھ روپے ہے اس جوڑے کے ڈیزائنر علی ذیشان ہیں سلور اور ہلکے گلابی رنگ کا یہ غرارہ اور چھوٹی قمیض نہایت خوبصورت شادی کا جوڑا رہا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US