کیا آپ بھی برگر اور فرائز کے شوقین ہیں تو آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے شخص نے میک ڈونلڈز میں 1.86 لاکھ روپے کے کھانے کا آرڈر دے دیا، اتنا بڑا آرڈر ملنے پر عملے کی دوڑیں لگے گئیں۔
غیر ملکی ویب سائٹ کے مطابق آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے مشہور فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ میک ڈونلڈ سے 70 کلب ہاؤس برگرز، 39 میک فیملی باکس، 234 ایڈشنل برگرز، 39 پیک آف 20 نگٹس اور 69 فرائز کے ساتھ ساتھ ایک صرف سافٹ ڈرنک کا آرڈر کیا اس آرڈر کی کل قیمت 1.86 لاکھ روپے بنی جس کو دیکھ کر کیشئیر بھی حیران رہ گیا اور اس بِل کی تصویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دی۔
یوں تو یہ سب سے زیادہ برگرز والا آرڈر اس فرنچائز کے لئے بہترین تھا مگر ریسٹورنٹ کے عملے کی دوڑیں لگ گئی کیونکہ انہیں ایک ہی وقت میں اتنے سارے برگرز اور دیگر چیزیں تیار کرنی پڑیں جبکہ عملے کے لئے ان تمام چیزوں کو ایک ہی وقت میں تیار کر کے آرڈر مکمل کرنا اور گرما گرم سرو کرنا ایک مشکل ٹاسک ثابت ہوا۔
اس قدر بڑے آرڈر اور برگرز کا لاکھوں میں بِل دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین بھی حیران رہ گئے اور اس پوسٹ کو بھرپور لائک اور شئیر کیا۔