انٹرنیٹ بالخصوص سوشل میڈیا پر آئے روز تصویر پہیلیاں وائرل ہوتی ہیں جن میں غلطیاں تلاش کرنی پڑتی ہیں۔
'ہماری ویب' کی جانب سےتصویروں میں موجود غلطیاں تلاش کرنے والی مختلف تصویر پوسٹس شئیر کی جاتی ہیں جس میں صارفین دلچسپی کا مظاہرہ کرتے دکھائی دیتے ہیں اور اپنے جوابات سے آگاہ کرتے ہیں۔ ان پہیلیوں کو انگریزی زبان میں رڈلز کہا جاتا ہے۔
آج ہم ایک ایسی تصویر صارفین کے لیے لے کر حاضر ہوئے ہیں جس میں ایک یا دو نہیں بلکہ 8 غلطیاں موجود ہیں اور آپ نے کم وقت میں وہ آٹھ غلطیاں تلاش کرنی ہیں۔
اوپر موجود تصویر میں ایک خاتون کو کچن میں موجود ٹیبل پر کھانا رکھتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے لیکن تصویر میں اکثر جگہوں پر غلطیاں ہیں کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ وہ غلطیاں کہاں ہیں؟
تصویر کو غور سے دیکھیں اور آپ کو بتاتے چلیں کہ صرف تیز ترین آنکھوں والے افراد تمام غلطیاں کم وقت میں تلاش کرسکتے ہیں۔
اگر آپ اب بھی غلطی تلاش نہیں کر پائے تو نیچے دی گئی تصویر میں جواب موجود ہیں۔