شہید برہان وانی کی دسویں برسی پر کراچی میں یکجہتی ریلی، سردار عبدالرحیم کا خطاب

image

کراچی پریس کلب کے سامنے شہید برہان مظفر وانی کی دسویں برسی کے موقع پر ایک عظیم الشان کشمیر یکجہتی ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کراچی ڈویژن کے چھ اضلاع کے عہدیداروں اور کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل سردار عبدالرحیم نے کہا کہ کشمیری عوام نے آزادی اور حقِ خودارادیت کے لیے بے مثال قربانیاں دی ہیں جنہیں تاریخ ہمیشہ یاد رکھے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کا ہر شہری مظلوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے اور ان کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔

سردار عبدالرحیم نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے کر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو ان کا حق دلائے۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ شہید برہان وانی اور دیگر شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور کشمیر کے مسئلے پر قومی اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے۔ آخر میں انہوں نے ریلی میں عوام اور کارکنان کی بھرپور شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US