بے ہوشی کی حالت میں وینٹی لیٹر پر ہیں ۔۔ وہ 4 پاکستانی ستارے ہیں جو اس وقت مشکل وقت سے گزر رہے ہیں

image

گزشتہ کچھ عرصے سے پاکستانی فنکاروں کے حوالے سے ان کے صحت کے بارے اچھی خبریں سامنے نہیں آرہی ہیں۔ جن میں معروف کامیڈین عمر شریف گزشتہ کئی دنوں سے ہسپتال میں داخل ہیں۔ جبکہ مداح اپنے پسندیدہ فنکاروں کی صحت کے حوالے سے ہمیشہ فکر مند رہتے ہیں۔ آج ہم آپ کو ان پاکستانی چار فنکاروں کی صحت کے بارے میں بتائیں گے جو کہ آج کل بیماری کی وجہ سے مشکل وقت سے گزر رہے ہیں۔

فرحان ملہی :

پاکستانی نوجوان اداکار فرحان ملہی ہسپتال میں داخل ہیں۔ اس حوالے سے فرحان ملہی نے اپنے انسٹاگرام پر اپنی صحت کے حوالے سے پیغام شیئر کیا ہے۔ جس میں انہوں نے اپنے مداحوں کو بتایا کہ معدے میں انفیکشن ہونے کی وجہ سے جسم کا کافی خون ضائع ہوچکا ہے۔ انہوں نے بتایا کے ان کے جسم پر زخم بھی ہورہے ہیں۔ تاہم فرحان اب ہسپتال میں داخل ہیں، جہاں ان کا علاج کیا جارہا ہے۔

جبکہ بھارتی اداکارہ سارہ خان نے ان کیلئے دعائیہ پیغام جاری کیا ہے۔

منشا پاشا:

اداکارہ منشا پاشا نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام کے ذریعے اپنے مداحوں کو بتایا ہے کہ وہ مسلسل دس دن سے شدید بیمار ہیں۔ ساتھ ہی ساتھ انہوں نے اپنے مداحوں سے اپنی صحتیابی کیلئے دعا کی اپیل بھی کی ہے۔

تاہم اداکارہ نے اپنی بیماری کے حوالے سے کوئی تفصیلات نہیں بتائی ہیں اور نہ ہی کسی بیماری کا ہیش ٹیگ استعمال کیا ہے۔

یاد رہے منشا پاشا پاکستانی معروف سماجی کارکن اور وکیل جبران ناصر کی اہلیہ ہیں۔

طلعت افبال:

امریکی ریاست ٹیکساس میں مقیم پاکستانی سینئر اداکار طلعت افبال گزشتہ کئی دنوں سے شدید بیمار ہیں۔ جبکہ علاج کے غرض سے انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا۔ تاہم اہلخانہ کے مطابق اداکار طلعت اقبال بے ہوشی کی حالت میں وینٹی لیٹر پر ہیں۔

عمر شریف :

معروف کامیڈین و اداکار عمر شریف کافی عرصے سے دل کی تکلیف کے ساتھ دیگر بیماریوں میں مبتلا ہیں۔ جبکہ علاج کی خاطر امریکہ جانے کیلئے، ان کے اہلخانہ نے امریکی ویزا کی درخواست کی تھی۔ تاہم وفاقی حکومت کے تعاون سے عمر شریف اور ان کی اہلخانہ کو امریکہ کا ویزا جاری کردیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ امریکہ منتقلی کیلئے سندھ حکومت کی جانب سے ائیر ایمبولینس کا انتظام بھی کیا گیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US