امریکی ہیلی کاپٹر کو جھولا بنا لیا۔۔ نئی ویڈیو نے لوگوں کو ہنسنے پر مجبور کردیا

image

افغانستان میں طالبان کی حکومت قائم ہونے کے بعد طالبان جنگجوؤں کی آئے روز طرح طرح کی ویڈیوز سامنے آرہی ہوتی ہیں۔ آج ہم آپ کو ایک ایسی ہی ویڈیو کے بارے میں بتائیں گے جہاں طالبان جنگجوؤں نے امریکی ہیلی کاپٹر کو جھولا بنایا ہوا ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طالبان جنگجو امریکی ہیلی کاپٹر کو بطور جھولا استعمال کررہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طالبان جنگجو ہیلی کاپٹر کے پروں پر بیٹھے جھول رہے ہیں۔ جبکہ دیگر افراد پروں کو دھکا لگا کر ان کو جھولا دے رہے ہیں۔

افغان صحافی کی جانب سے شیئر کی گئی اس ویڈیو کو اب تک ہزاروں لوگ دیکھ چکے ہیں۔ جبکہ افغان صحافی نے ویڈیو کو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ طالبان جنگجوؤں کو امریکی بلیک ہاک ہیلی کاپٹر سے کھیلنا پسند ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US