پاکستان کے معروف کامیڈین لیجنڈ عمر شریف آج جہاں فانی سے رخصت ہوگئے۔ عمر شریف کے چاہنے والے بالخصوص ان کے اہلخانہ اس وقت انتہائی غم سے دو چار ہیں۔عمر شریف کی وفات کے بعد ان بیٹے کا اہم بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے تدفین کے حوالے سے والد کی خواہش بتائی ہے۔
میڈیا سے گفتگو میں عمر شریف کے صاحبزادے نے بتایا کہ والد اب چھوڑ کر جا چکے ہیں، وہ خالق حقیقی سے جاملے ہیں۔
عمر شریف کے بیٹے نے یہ بھی کہا کہ تمام انتظامات کیے جا رہے ہیں، جیسے ہی سب فائنل ہوگا، پھر نماز جنازہ کا بھی اعلان کردیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ والد عمر شریف کی خواہش تھی کہ اُن کی تدفین عبداللّٰہ شاہ غازی کے مزار میں ہو۔
لیجنڈی کامیڈین کے بیٹے نے مزید کہا کہ سب سے اپیل ہے کہ والد عمر شریف کی مغفرت کے لئے دعا کریں۔
عمر شریف کے صاحبزادے نے یہ بھی کہا کہ سندھ حکومت سے عبداللّٰہ شاہ غازی کے مزار میں والد کی تدفین کی درخواست کی ہے۔