کافی لوگوں کا کچا چٹھہ سامنے آئے گا۔۔۔ پنڈورا پیپرز کیا ہیں اور انھیں بنانے میں پاکستان کے کن صحافیوں نے کام کیا؟ جانیں

image

وکی لیکس اور پانامہ پیپرز کسے یاد نہیں؟ یہ وہی مشہور تحقیقی جرائد تھے جنھوں نے دنیا بھر میں ہلچل مچا دی اور پاکستان میں تو پانامہ پیپرز کے بعد ن لیگ کی حکومت کا تختہ ہی الٹ گیا۔ پانامہ رپورٹ کے بعد ہی پاکستانی سیاست دانوں پر کیسز چلے اور سزائیں دی گئیں جس کے نتیجے میں تین بار منتخب ہونے والے وزیرِ اعظم نواز شریف کو زندگی بھر کے لئے ناابل قرار دے دیا گیا۔ پانامہ پیپرز کے مقابلے میں پنڈورا پیپر کو دنیا کی اب تک کی سب سے بڑی تحقیق کہا جارہا ہے۔ پنڈورا پیپرز کیا ہیں اور اس میں کتنے پاکستانی صحافیوں نے کام کیا ہے اس کے بارے میں آپ کو اس آرٹیکل میں بتایا جائے گا۔

پنڈورا پیپرز کس نے بنائے؟

یہ دنیا کے مشہور افراد کے مالی امور پر کی گئی دنیا کی اب تک کی سب سے بڑی تحقیق ہے جسے “پنڈورا پیپرز “ کا نام دیا گیا ہے۔ پنڈورا پیپرز ایک کروڑ انیس لاکھ فائلز پر مشتمل ہیں۔ یہ تحقیق انٹرنیشنل کنسورشیم آف انویسٹی گیٹو جرنلسٹس (آئی سی آئی جے) کی جانب سے بنائی گئی ہے جو سو ممالک کے تعاون سے مختلف تحقیقات کرنے والا گلوبل ادارہ ہے۔

پاکستان کے کون سے صحافی رپورٹ بنانے میں شامل ہوئے؟

آئی سی آئی کے کے مطابق اس رپورٹ کو بنانے میں 117 ممالک کے 150 میڈیا اداروں کے 600 سے زیادہ رپورٹرز نے حصہ لیا جس میں جنگ گروپ کے دو صحافی عمر چیمہ اور فخر درانی شامل تھے۔ یہ رپورٹ دو سال میں مکمل ہوئی۔ فخر درانی اور عمر چیمہ دی نیوز سے وابستہ ہیں جو جنگ گروپ کا انگریزی ادارہ ہے۔ عمر چیمہ نے جیو نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ اس رپورٹ میں پانامہ کے مقابلے میں پاکستان کے بہت بڑے اور مشہور نام شامل ہیں۔ پنڈورا پیپرز آج رات 9:30پر جیو نیوز اور جنگ/دی نیوز پر پیش کی جائے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US