کالے دھن اور کرپشن کے حوالے سے بڑا اسکینڈل سامنے آگیا، پاکستان سے بڑے بڑے نام پنڈورا پیپرز میں شامل

image

پانامہ لیکس کے بعد اب دنیا کی سب سے بڑے ڈیٹا لیکس پنڈورا پیپرز میں دنیا بھر سے بڑے حکمرانوں کے ناموں کی فہرست سامنے آگئی ہے جس میں میڈیا رپورٹس کے مطابق 700 سے زائد پاکستانیوں کے نام شامل ہیں۔

کہا جا رہا ہے کہ یہ پنڈورا کی تحقیقات اب تک کی سب سے بڑی تحقیق ہے جن میں دنیا کے کئی بڑے حکمرانوں کے نام شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پنڈورا پیپرز میں پاکستان کے وزیرخزانہ شوکت ترین کا نام بھی شامل ہے جبکہ ایک اور وفاقی وزیر مونس الٰہی اور سینیٹر فیصل واوڈا کی آف شور کمپنیز کی تفصیلات بھی سامنے آگئی ہیں۔ پنڈورا کی تحقیقات میں پنجاب کے سابق وزیر عبدالعلیم خان کی آف شور کمپنی سامنے آئیں جبکہ مسلم لیگ ن کے رہنما اسحاق ڈار کے بیٹے کا نام بھی پنڈورا پیپرز کی فہرست میں شامل ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی سے بھی ایک بڑا نام پنڈورا لیکس میں شامل ہوا ہے جن میں شرجیل انعام میمن کی آف شور کمپنی بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ وفاقی وزیرصنعت خسرو بختیارکے اہل خانہ کی آف شورکمپنی بھی پنڈورا پیپرزمیں سامنے آئی ہے۔

وزیراعظم کےسابق معاون خصوصی وقارمسعود کے بیٹے کی بھی آف شورکمپنی نکل آئی جبکہ ایگزیکٹ کمپنی کے بانی شعیب شیخ کی آف شور کمپنی بھی پنڈورا پیپرزمیں شامل ہے۔

اس کے علاوہ پنڈورا پیپرز میں کچھ ریٹائرڈ فوجی افسران، بینک مالکان، تجارتی شخصیات اور کچھ میڈیا مالکان کی آف شورکمپنیز بھی سامنے آئی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US