اب عمران خان اور تحریک انصاف کا اللہ ہی حافظ ہے ۔۔ جانیے عامر لیاقت حسین نے اچانک استعفیٰ کیوں دے دیا؟

image

ویسے تو عامر لیاقت حسین پاکستان بھر میں جانے جاتے ہیں، لیکن پچھلے کچھ دنوں سے وہ میڈیا کی خبروں میں نظر نہیں آ رہے تھے۔ لیکن کل رات 12 بجے ہی عامر لیاقت نے ایک تحریک انصاف پر ایک ایسا بم گرایا ہے جو پی ٹی آئی کے لیے ایک سیٹ بیک ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے ممبر پارلیمنٹ اور مشہور ہوسٹ عامر لیاقت حسین نے اپنے ایک ٹوئیٹ میں پاکستان تحریک انصاف کو چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی سے استعفٰی ارسال کر دیا ہے، اللہ تعالیٰ عمران خان اور پی ٹی آئی کا حامی و ناصر ہو، خدا حافظ۔ عامر لیاقت کے ٹوئیٹ کے بعد پی ٹی آئی کے حلقوں میں مایوسی کی لہر دوڑ گئی ہے، کیونکہ عامر لیاقت میڈیا پر پی ٹی آئی کا دفاع کرنے والے مضبوط رہنماؤں میں شامل تھے۔
میڈیا کے حلقوں میں کہا جا رہا ہے کہ عین ممکن ہے انہیں اہمیت نہ ملنے کی وجہ سے وہ تحریک انصاف سے مستعفی ہو رہے ہوں، جبکہ کچھ حلقے یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ پی ٹی آئی میں انہیں وہ اہمیت نہیں دی جا رہی جو ملنی چاہیے۔ یہ حلقے اگرچہ اپنے اپنے تجزیے پیش کر رہے ہیں۔ مگر عامر لیاقت کے ٹوئیٹ میں جس طرح عمران خان اور تحریک انصاف کے لیے دعا کی گئی ہے، اس سے معلوم نہیں ہوتا کہ عامر لیاقت پی ٹی آئی سے ناراض ہیں، مگر جس موقع پر استعفیٰ دیا گیا ہے، ایسا معلوم ہو رہا ہے ہو سکتا ہے عامر لیاقت اسی موقع کا انتظار کر رہے ہوں۔
واضح رہے گزشتہ سال جولائی میں بھی عامر لیاقت نے اپنا استعفیٰ عمران خان کو بجوا دیا تھا، جس میں انہوں نے اپنی بے بسی کا اظہار کیا تھا، جبکہ کراچی میں ہونے والی لوڈ شیڈنگ سے متعلق بھی عمران خان کو باور کرایا تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US