خلیجی ممالک سے آنے والوں کے لیے کونسی نئی پالیسی لائی گئی ہے؟ جانیے

image

بیرون ملک مقیم پاکستانی اپنے وطن وسے دور ہیں، وہ اس صورتحال میں اگرچہ بیرون ملک نوکری کر رہے ہیں مگر انہیں کافی مشکلات کا سامنا ہے۔ اگر پاکستان کی اس نئی سفری پالیسی کے بارے میں آپ نے معلومات نہیں لیں، تو آپ کو ایک اور مشکلا کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اس خبر میں آپ کو بتائیں گے کہ پاکستانی حکومت کی نئی سفری پالیسی کیا ہے؟ اور بیرون ملک سے آنے والے پاکستانیوں اور غیر ملکیوں کو کن پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

پاکستانی حکومت کی جانب سے جاری کی گئی نئی سفری پالیسی میں 1 اکتوبر سے 17 سال یا اس سے زائد کی عمر والے افراد ویکسینیشن مکمل ہونا لازمی ہے۔ مکمل ویکسینیشن کے بغیر افراد داخلہ ممنوع ہوگا۔ دونوں خوارکیں لگوانے کے بعد ہی پاکستان کا سفر کر سکتے ہیں۔ اس سفری پالیسی میں ایک اہم بات یہ بھی ہے کہ سفر کے خواہش مند افراد جو پاکستان آنا چاہتے ہیں یا جانا چاہتے ہیں، انہیں پی سی آر ٹیسٹ کرانا لازمی ہوگا۔ اس پی سی آر ٹیسٹ کی مدت زیادہ سے زیادہ 72 گھنٹے کو ہونا لازمی ہے۔
پاس ٹریک کے نام سے اپلیکیشن بھی ڈاؤنلوڈ کرنا ضروری ہے، اس اپیلیکیشن میں اپنے آپ کو رجسٹرڈ کروائیں، یہاں رجسٹریشن کے لیے آپ کے پاس فلائٹ ٹکٹ ہونا لازمی ہے۔ اس ایپلیکیشن میں فلائٹ کی معلومات اور اپنے رہائشی پتہ کی تفصیلات دینا لازمی ہے۔ پاکستان آنے یا جانے والے افراد حفاظتی طور پر پُر کیے گئے اس رجسٹریشن فارم کا پرنٹ بھی نکلوا لیں تاکہ بطور ثبوت دکھایا جا سکے۔
اس کے علاوہ خلیجی ممالک بلخصوص بحرین اور متحدہ عرب امارات والوں کے لیے خاص پالیسی بنائی گئی ہے۔ ان ممالک سے آنے والوں کو مخصوص لیبارٹریز سے پی آر سی ٹیسٹ کروانا لازمی ہے۔ جبکہ دیگر ممالک کے افراد کسی بھی لیبارٹری سے کروا سکتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US