حال ہی میں طویل علالت کے باعث انتقال کرنے والے پاکستان کے مشہور معروف فنکار عمر شریف کی عمران خان کے ساتھ خوشگوار موڈ میں لی گئی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل، صارفین کی جانب سے پوسٹ پر تبصرے اور مغفرت کی دعائیں کی گئیں۔
سوشل میڈیا ویب سائٹس انسٹا گرام اور ٹوئٹر پر ہیش ٹیگ عمر شریف تو کئی دنوں سے ٹرینڈنگ تھا ہی مگر اس وقت سوشل میڈیا پر ایک تصویر بھرپور وائرل ہو رہی ہے جس میں ریکھا جا سکتا ہے کہ عمر شریف عمران خان کے ساتھ موجود ہیں کامیڈی کے بے تاج بادشاہ عمر شریف عمران خان کی جانب دیکھ رہے ہیں اور اس دوران ہنسی کے مارے عمران خان کی آنکھیں بند ہیں۔
عمر شریف مشہور کامیڈین، اداکار، پروڈیوسر اور ہدایتکار بھی تھے جو کئی دنوں سے دل کے عارضے میں مبتلا تھے انہیں علاج کے لئے پاکستان سے امریکہ روانہ کیا جا رہا تھا کہ اس انہیں جرمنی میں آرام کے خاطر جرمنی کے نجی اسپتال میں داخل کیا گیا جہاں وہ خالقِ حقیقی سے جا ملے۔
واضح رہے کہ عمر شریف کی نماز جنازہ آج جرمنی کے شہر نیورمبرگ میں ادا کی جائے گی جبکہ ان کی جسدِ خاکی کو ممکنہ طور پر کل پاکستان لایا جائے گا اور عمر شریف کی بیوہ زریں غزل میت کے ہمراہ کراچی پہنچیں گی۔