کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ تصویر میں بچے کی اصلی ماں کون سی ہے؟ ذہین افراد بھی تصویر کا درست جواب نہیں دے پائیں گے

image

انٹرنیٹ پر اکثر منفرد و دلچسپ تصاویر زیر گردش رہتی ہیں جو صارفین کی توجہ کا مرکز بنتی ہیں۔ تصویر سوالیہ طرز کی بھی ہوتی ہے، اُن میں چند چیزیں بھی پوشیدہ ہوتی ہیں جن کو آپ نے تلاش کرنا ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ تصویر میں موجود غلطیاں بھی تلاش کرنی ہوتی ہیں۔

' ہماری ویب' کی جانب اس طرح کی تصاویر صارفین کے لیے پیش کی جاتی ہیں جن کے وہ دلچسپ جوابات دیتے ہیں۔

آج بھی ہم ایک تصویر لے کر حاضر ہوئے ہیں جس کو دیکھ کر آپ نے درست جواب بتانا ہے۔

اوپر موجود تصویر میں دیکھ کر آپ دیکھ سکتے ہیں کہ دو خاتون کرسی پر بیٹھی ہیں اور نیچے ایک بچہ کھلونوں سے کھیلنے میں مشغول ہے۔ تصویر دیکھ کر آپ نے یہ بتانا ہے کہ بچے کی اصلی ماں کون سی ہے؟

مذکورہ تصویر میں چند سراغ موجود ہیں جن کی مدد آپ اس تصویری پہیلی کا جواب تلاش کر سکتے ہیں۔

دائیں جانب بیٹھی عورت کے مقابلے میں بائیں ہاتھ پر بیٹھی عورت تصویر میں زیادہ واضح دکھائی دیتی ہے جو کہ اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ اگر بچے کو اس کے پاس آنا ہوا تو وی اسے فورا گود میں اٹھا لے گی۔ اس کے علاوہ دوسرا اشارہ ہمیں یہ مل رہا ہےکہ بچے کا رخ بائیں جانب عورت کے سامنے ہے کیونکہ بچہ اکثر اپنی ماں کی جانب چہرہ کر کے بیٹھتا ہے۔

جبکہ تیسرا کلیو یہ بھی ملتا ہے کہ بچے اور بائیں جانب بیٹھی خاتون کے بالوں کا رنگ بھی ایک ہی ہے۔

تو تصویر دیکھر کر ثابت ہوتا ہے کہ بائیں جانب والی خاتون ہی بچے کی اصل ماں ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US