لوگ شادی کرتے ہوئے اپنے شوہر یا بیوی کی مال و دولت پر نظر رکھتے ہیں بلکہ کچھ تو ایسے بھی ہوتے ہیں جو اپنے جیون ساتھی کی دولت دیکھ کر ہی شادی کرتے ہیں۔ لیکن دنیا میں ایسی خواتین بھی ہیں جنھیں اپنے شوہر سے سوائے محبت، احترام اور ساتھ کے کچھ نہیں چاہئیے۔ اس آرٹیکل میں آپ کو ایسی ہی خوددار خواتین کے بارے میں بتایا جائے گا۔
200 کروڑ واپس کردیے
سمانتھا اککنینی بھارت کی ریاست تامل ناڈو کی مشہور اداکارہ ہیں جن کی شادی چار سال پہلے ان کے بہترین دوست ناگا چیتنیا سے ہوئی۔ ناگا چیتنیا مشہور اداکار ناگ ارجن کے بیٹے ہیں۔ دس سال سے دوستی اور چار سال شادی کے بندھن میں بندھے رہنے کے بعد ناگا اور سمانتھا نے علیحدگی کا فیصلہ کرکے اپنے چاہنے والوں کو حیران کردیا۔ جہاں اس مشہور جوڑے کی طلاق کی خبروں نے ان کے مداحوں کے دل توڑے وہیں سمانتھا کی ایک ات نے ان کے دل بھی جیت لیے۔ طلاق کے بعد جب ناگا نے کفالت کے لئے سمانتھا کو دو سو کروڑ کی بھاری رقم دینی چاہی تو سمانتھا نے وہ رقم لینے سے صاف انکار کردیا اور کہا کہ میں ایک خود مختار عورت ہوں جو خود کما سکتی ہے۔ اپنے کفالت کے لئے میں کسی کی محتاج نہیں ہوں۔
میک کینزی اسکاٹس
دنیا کے سب سے رئیس اور ایمازون کے مالک جیف بیزوس کی سابقہ بیگم میک کینزی اکاٹس بھی ایسی خواتین میں شامل ہیں جو رشتے نبھانے کے لئے پیسوں کی شکل نہیں دیکھتیں۔ انھوں نے جیف بیزوس سے اس وقت شادی کی جب وہ کئی مشکلات کا شکار تھے۔ طلاق کے بعد جیف نے میک کینزی کو کئی کروڑ ڈالرز دیے جسے میک کینزی نے لے تو لیا لیکن اس کے بعد انھوں نے وہ رقم فلاحی بہبود کے مختلف اداروں کو عطیہ کردی۔ یہی نہیں میک کینزی نے طلاق اور دولت عطیہ کرنے کے بعد ڈین جیویٹ سے شادی کی جو ایک استاد ہیں اور خود بھی فلاحی کام کرنے کا شوق رکھتے ہیں۔