بانجھ پن کے مسئلے کو کنٹرول کرنے میں مدد کرتا ہے اور یادداشت بھی بہتر بناتا ہے۔۔۔ انار سستے ہوگئے ہیں تو ان کا فائدہ اٹھائیں

image

آج کل بازار میں انار کافی سستے داموں میں دستیاب ہیں جس کی وجہ یہ ہے کہ افغانستان کے بڑے اور سرخ انار جہاز کے زریعے پہلے بھارت اور باقی ملکوں میں بھی جاتے تھے لیکن اب چونکہ انڈیا اور دیگر ملکوں سے افغانستان کا فضائی راستہ نہ ہونے کے برابر ہے اس لئے زیادہ تر پھل پاکستان آرہا ہے۔

انار سرخ رنگ کا کھٹا میٹھا پھل ہے جو فوائد کے اعتبار سے اپنا ثانی نہیں رکھتا۔ اس آرٹیکل میں ہم انار کے کچھ ایسے فائدوں کا ذکر کریں گے جس سے ہماری ویب کے پڑھنے والے بھرپور فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔

شریانوں کو موٹا ہونے سے روکتا ہے

مختلف تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ انار کو روز کھانے یا جوس بنا کر پینے سے یہ خون کے بہاؤ کو بہتر بناتا ہے اور شریانوں کو سخت اور موٹا ہونے سے روکتا ہے۔ یہ شریانوں میں کولیسٹرول بڑھنے اور جمنے سے نجات دلانے میں بھی مدد کرتا ہے اس لئے یہ کہا جاسکتا ہے کہ انار کے روزانہ استعمال سے دل کی حفاظت ممکن ہے۔

اینٹی وائرل اور اینٹی بیکٹیریل

انار میں وٹامن سی کی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے جس کی وجہ سے یہ اینٹی وائرل اور اینٹی بیکٹیریل خصوصیات سے بھرپور ہوتا ہے۔ عام انفیکشنز سے لڑنے کی طاقت رکھتا ہے اس کے علاوہ انار میں فولیٹ، پوٹاشیم اور وٹامن کے بھی پایا جاتا ہے۔

یادداشت بہتر بناتا ہے

ایک تحقیق کے مطابق روزانہ آدھا گلاس انار کا جوس پینے سے یادداشت میں کمی جیسی بیماری سے لڑنے میں بڑی حد تک مدد ملتی ہے۔ مختلف بیماریوں کے نتیجے میں پیدا ہونے والی دماغی کمزوری اور یادداشت میں کمی کے مسئلے سے نمٹنے کے لئے انار اور اس کا جوس فائدہ مند ہے۔ مگر یہ لازمی ہے کہ کسی بھی چیز کے استعمال سے پہلے معالج سے مشورہ لے لیا جائے۔

بانجھ پن

مردوں کے مقابلے میں خواتین میں اولاد پیدا کرنے کی عمر کافی کم ہوتی البتہ اس کے علاوہ بھی بہت سے مرد و خواتین بانجھ پن کے مسئلے کا شکار ہوتے ہیں۔ انار میں اینٹی آکسیڈینٹس کی سطح زیادہ ہوتی ہے جو بانجھ پن کے مسئلے کو کنٹرول کرنے میں مدد کرتی ہے۔ اس کے علاوہ اس میں انسان کو جوان اور فعال رکھنے کی صلاھیت بھی ہوتی ہے۔ بڑھاپے سے بچ کر جلد کو جوان رکھنا چاپتے ہیں تو انار کے موسم میں اس کا بھرپور استعمال کریں۔

سوزش اور جوڑوں کا درد

اینٹی آکسیڈینٹس کی وجہ سے ہی انار میں سوزش کم کرنے کی صلاحیت بھی ہے۔ یہ پورے جسم میں سوزش کو کم کرتا ہے ساتھ ہی اس میں موجود فلاوونولس ہڈیوں کی سوزش سے آسٹیوآرتھرائٹس اور کارٹلیج کو پہنچنے والے نقصان سے بھی بچاتا ہے۔ بانجھ پن کے مسئلے کو کنٹرول کرنے میں مدد کرتا ہے اور یادداشت بھی بہتر بناتا ہے۔۔۔ انار سستے ہوگئے ہیں تو ان کا فائدہ اٹھائیں


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US