اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق ڈھاکا روانہ، خالدہ ضیا کی نمازِ جنازہ میں شرکت کریں گے

image

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق آج بنگلا دیش کے دارالحکومت ڈھاکا کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔ وہ سابق وزیراعظم اور بنگلا دیش نیشنلسٹ پارٹی کی سربراہ خالدہ ضیا کی نمازِ جنازہ میں شرکت کریں گے۔

دورے کے دوران سپیکر قومی اسمبلی بنگلا دیش کی عبوری حکومت کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے، جن میں باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعلقات اور پارلیمانی تعاون پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

سردار ایاز صادق خالدہ ضیا کے اہلِ خانہ سے ملاقات کے دوران حکومتِ پاکستان اور پاکستانی عوام کی جانب سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا بھی اظہار کریں گے۔ انہوں نے خالدہ ضیا کی سیاسی خدمات اور جمہوریت کے فروغ کے لیے کی گئی جدوجہد کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US