پاکستان کے طویل القامت 42 سالہ محمد اعجاز بیماری کے بعد دریاخان میں انتقال کر گئے، محمد اعجاز نواحی علاقہ تھلہ سریں کا رہائشی تھے جن کا قد 8 فٹ 2 انچ تھا۔
سن 1976 میں پیدا ہونے والے محمداعجاز احمد کا تعلق پنجاب کے ضلع بھکر کے علاقے دریا خان سے تھا۔ ان کا دعویٰ تھا کہ ان کا قد 8 فٹ 2 انچ تھا۔
آیئے جانتے ہیں پاکستان کے لمبے ترین قد والے شخص کے بارے میں چند باتیں جو بہت سے لوگ نہیں جانتے۔
محمد اعجاز کا تعلق ایک کسان خاندان سے تھا۔ وہ اپنی زندگی میں ایک بڑے حادثے کا شاکر ہوئے تھے، حادثے کے نتیجے میں اپنی کولہے کی ہڈی تڑوا بیٹھے تھے۔
جب ان کا علاج اور پھر آپریشن ہوا تو وہ جزوی معذوری کا شکار ہوگئے اور ان کی سیدھی ٹانگ ان کی الٹی ٹانگ سے چھوٹی ہوگئی، جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ وہ نہ صرف لاٹھی کے سہارے کے بغیر چل نہیں سکتے بلکہ انہیں سیدھے پیر میں خصوصی طور پر بنایا گیا بہت موٹے تلوے والا جوتا پہننا پڑتا تھا تاکہ وہ چلنے میں توازن برقرار رکھ سکیں۔
بھکر کے نواحی علاقے تھلہ سریں کے رہائشی محمد اعجاز کافی عرصے سے گردوں کی بیماری میں مبتلا تھے۔
وہ جوتے کے سب سے بڑے سائز کا استعمال کرنے والے گنیز ریکارڈ ہولڈر بھی رہ چکے ہے۔
محمد اعجاز اپنے بھائی کے ہمراہ اپنے آبائی گاؤں میں ان کے ساتھ رہتے تھے۔