بیرون ملک ایسے کئی افراد ہیں جو کہ اپنے ملک سے بے حد پیار کرتے ہیں، لیکن وہ ملک سے کافی حد تک مخلص بھی ہیں۔ لیکن پاکستانیوں سمیت کئی غیر ملکی شہریوں کے لیے متحدہ عرب امارات کی جانب سے ایک اہم اقدام سامنے آیا ہے۔
اس خبر میں آپ کو متحدہ عرب امارات کی جانب سے بانڈز کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات سے متعلق معلومات فراہم کریں گے۔
متحدہ عرب امارات کی حکومت نے پہلی بار ڈالرز کے بانڈز مارکیٹ میں پیش کیے گئے ہیں، جس سے اب باآسانی غیر ملکی بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ اس اقدام کے ذریعے تین ارب ڈالرز سے زائد حاصل کیے جا سکیں گے۔
اس بانڈ کی مدت 10، 20 اور 40 سال ہوگی جبکہ 10 سالہ بانڈز کو 105 بنیادی پوائنٹس پر رکھا گیا ہے، 20 سالہ مدت کے بانڈ 135 بنیادی پوائنٹس اور 40 سالہ مدت کے بانڈز 3 اعشاریہ 6 فیصد پر فروخت کے لیے پیش کیے گیے ہیں۔
ماہرین کے مطابق یہ بانڈ ابوظہبی بانڈز کے مقابلے میں دس فیصد پوائنٹس کے ساتھ بڑھ جائیں گے۔