کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کیلئے حکومت کی جانب سے 1 اکتوبر سے ویکسینیشن نہ لگوانے والے افراد کے خلاف سخت فیصلے لیے گیے تھے۔ جن میں کھانے پینے، شادی ہال سمیت دیگر مقامات پر داخلے پر پابندی عائد تھی۔ تاہم سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جہاں ایک خاتون ریسٹورنٹ عملے کو اپنا ویکسینیشن کارڈ دکھانے سے انکار کردیا۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کراچی میں واقع ایک ریسٹورنٹ کے عملے کی جانب سے ویکسینیشن کارڈ دکھانے پر خاتون نے ریسٹورنٹ میں موجود شیف پر چیخنا چلانا شروع کردیا ۔ ویڈیو میں دکھائی دے رہا ہے کہ خاتون اپنا ویکسینیشن کارڈ دکھانے سے انکار کررہی ہے۔
جبکہ ویڈیو میں خاتون کو کہتے، سنا جاسکتا ہے کہ میں اپنی صحت کے بارے میں آپ کو نہیں بتاؤں گی، خاتون نے مزید کہا کہ پاکستانی کا آئین مجھے اس بات کی اجازت دیتا ہے کہ میں آپ کو اپنا ویکسینیشن کارڈ نہ دکھاؤں۔ خاتون نے یہ بھی کہا کہ وہ ایک انسانی حقوق کی کارکن ہے۔
تاہم سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے خاتون کے رویے پر تنقید کی جارہی ہے۔