حال ہی میں سوشل میڈیا پر یہ خبر بھرپور وائرل ہوئی کہ ''این سی بی'' نے ساحلِ سمندر میں ہونے والی ایک کروز پارٹی پر چھاپہ مارا جہاں بالی وُڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو گرفتار کر لیا گیا۔
دیکھتے ہی دیکھتے یہ خبر آگ کی طرح پھیل گئی لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ کنگ خان یعنی شاہ رخ خان سمیت بالی وُڈ کے دیگر اداکار اپنے بچوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں آیئے ہم آپ کو بتاتے ہیں۔
شاہ رُخ خان اپنے بیٹے کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟
حال ہی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کنگ خان نے کہا کہ ''ایک دن میں نے اپنے بیٹے آریان کو کہا کہ میرے پاس آؤ، میرے پاس بیٹھو مگر وہ چلا گیا اس دن مجھے احساس ہوا کہ شاید میں ایک اچھا باپ نہیں بن سکا میں نے اپنے بچے کو محبت نہیں دی اور فلموں میں اتنا مصروف رہا کہ اپنے بچوں کو وقت نہیں دے سکا، مجھے ڈر ہے کہ ایک دن وہ کسی لڑکی کے ساتھ آئے گا اور کہے گا میں جا رہا ہوں اور ہمیں چھوڑ کر چلا جائے گا''۔
کاجول اجے دیوگن
کاجول نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے یہ درخواست کی کہ ان کی بیٹی ابھی صرف 16 سال کی ہے اور ان بھارتی میڈیا کو ان کی بیٹی کے بارے میں سوالات نہیں کرنے چاہیئے وہ صرف ابھی پڑھ رہی ہے اور اپنے بورڈ امتحانات کے لئے تیاری کر رہی ہے۔
اکشے کمار
اکشے کمار اپنے بیٹے کو بالی وُڈ میں نہیں لانا چاہتے، انہوں نے بتایا کہ ان کا بیٹا اسکول سے آیا اور سائیکل کے کر ساحل سمندر کے کنارے چلا گیا، انہوں نے اس سے فون پر وجہ پوچھی تو بیٹے نے بتایا کہ وہ بہت پریشان ہے، پڑھنا ہے، فٹبال کھیلنا ہے اور کراٹے بھی سیکھنے ہیں مگر وہ یہ سب نہیں کر پا رہا۔
ایسے میں اکشے نے بیٹے کو سمجھایا کہ وہ آرام سے صرف پڑھائی اور اسپورٹس پر توجہ دے۔
شاہ خان نے بھی میڈیا سے کہا کہ ان کے بچے اسٹارز نہیں اسٹارز کے بچے ہیں اس لئے جب وہ باہر جائیں تو ان کو تھوڑا اکیلا چھوڑ دیں اور انہیں اسٹارز کی طرح ٹریٹ نہ کریں۔