کچھ برا ہونے والا ہو تو انہیں پہلے محسوس ہوجاتا ہے ! اکتوبر میں پیدا ہونے والوں کی چند حیران کن خصوصیات جو سب کو چونکا دیتی ہیں

image

اکثر آپ سب نے سنا ہوگا کہ پیدائش کا مہینہ ہماری شخصیت پر اثر انداز ہوتا ہے۔ ہر شخص کو اپنی پیداش کا مہینہ بے حد پسند ہوتا ہے اور اس کی خواہش ہوتی ہے کہ اس کی پیدائش کا مہینہ اس کے لیے خوش قسمتی اور اچھی خبروں کا سبب بنے۔

جیسا کہ سب جانتے ہیں کہ اِس وقت اکتوبر کا مہینہ جاری ہے تو آج ہم اکتوبر میں پیدا ہونے والے لوگوں کی خصوصیات کے بارے میں جانیں گے۔

1- اکتوبر میں پیدا ہونے والے افراد ہر پریشانی کا حل باآسانی ڈھونڈ نکالتے ہیں۔ اور انہیں زیادہ لوگوں کی ضرورت نہیں اور اپنی پریشانیوں کو اکیلے دیکھ لیتے ہیں۔

2- اس مہینے میں پیدا ہونے والے لوگ مثبت سوچ کے مالک ہوتے ہیں اور ایسے ہی لوگوں سے روابط قائم رکھتے ہیں۔ یہ ایسے لوگوں سے خود کو دور کر لیتے ہیں جو انہیں نیچا دکھانے کی کوشش کرتے ہیں۔

3- اکتوبر میں پیدا ہونے والے لوگ عام طور پر شاہ خرچ قسم کے ہوتے ہیں اور یہ صرف اسی وقت پیسہ جمع کرتے ہیں جب انہیں اپنے لیے کوئی مہنگی اور قیمتی چیز لینی ہو۔

4- اس ماہ میں پیدا ہونے والے لوگ کبھی کبھی غیر ذمہ دار بھی تصور کیے جاتے ہیں، کیونکہ یہ مستقبل کے بجائے حال میں زندگی کو بھرپور طریقے سے گزارنے کو ترجیح دیتے ہیں۔

5- رواں مہینے میں پیدا ہونے والے لوگ اپنی محبت کے لیے کچھ بھی گزر جانے کے لیے تیار ہوتے ہیں۔ اس لیے یہ لوگ بہت اچھے جیون ساتھی ثابت ہوتے ہیں۔

6- اکتوبر میں پیدا ہونے والے لوگ جلدی غصے میں آجاتے ہیں اور ان کا غصہ بھی کافی تیز ہوتا ہے مگر ان کی اچھی بات یہ ہے کہ یہ لوگ دل میں زیادہ دیر کوئی بات نہیں رکھتے۔

7- اس مہینے میں پیدا ہونے والے افراد کی چھٹی حس بہت تیز ہوتی ہے جو انہیں سچ جھوٹ اچھے برے کا کے پتہ لگنے میں مدد دیتی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US