قدوم پورٹل کیا ہے اور غیر ملکیوں کے لیے اس پورٹل کو ضروری کیوں کیا گیا ہے؟ جانیے

image

بیرون ملک میں مقیم پاکستانی وطن سے دور جاتے ہیں تو انہیں ایک مشکل کا سامنا ضرور کرنا پڑتا ہے، کیسے پردیس میں رہیں گے، کس طرح ہم کام کریں گے۔ اس خبر میں آپ کو قدوم پورٹل سے متعلق معلومات فراہم کریں گے، اور بتائیں گے کہ سفر کے خواہش مند افراد کے لیے یہ پورٹل کیوں ضروری ہے۔

الجوازات کے مطابق سعودی عرب کا سفر کرنے کے خواہش مند افراد کو قدوم پورٹل ہر رجسٹر کرنا لازمی ہوگا۔ قدوم پورٹل کیا ہے؟
قدوم پورٹل ایک ایسا پورٹل ہے جہاں سے مسافر اپنے آپ کو رجسٹرڈ کرواتے ہیں۔ یہ پورٹل ان مسافروں کی رہنمائی کرتا ہے اور سعودی حکومت کے پاس غیر ملکیوں سے متعلق دستاویزات اپنے پاس رکھتا ہے۔ دستاویزات میں صحت سے متعلق سرٹیفکیٹس شامل ہوں گے۔ چونکہ کورونا کی صورتحال کے بعد سے صحت سے متعلق سفری طور پر کئی ہدایات دی گئی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ قدوم پورٹل سعودی عرب میں داخل ہونے والے مسافروں کی صحت سے متعلق پوچھتا ہے، کورونا ٹیسٹ، اور دیگر صحت سے متعلق پوچھا جاتا ہے۔ یہ رجسٹریشن سعودی عرب میں داخل ہونے سے پہلے 72 گھنٹوں کے اندر اندر کرنی ہوتی ہے۔
اس ویکسین سے وہ لوگ جن کا وزٹ ویزا ہے اور دونوں ڈوز لگوا چکے ہیں، یا جنہوں نے ویکسین نہیں لگوائی، جو لوگ علاج معالجے کے لیے آ رہے ہوں، اقامہ ہولڈر، اور وو گھریلو ملازمین جو اپنے کفیل کے ساتھ آ رہا ہے۔ یہ وہ معلومات ہیں جو کہ قدوم پورٹل پر رجسٹر کرنے سے پہلے انگریزی یا عربی میں موجود ہوتی ہیں۔ اس کے بعد آپ رجسٹریشن کے لیے کلک کریں گے۔ اس کے بعد ویکسینیٹڈ ریزیڈنٹ پر کلک کرنا ہے کیونکہ آپ اقامہ ہولڈر ہیں اسی لیے۔ اس کے بعد اپنا اقامہ نمبر ڈالیں گے اور تاریخ پیدائش۔ اس کے بعد آپ کی مکمل تفصیلات اگلے پیج پر آجائیں گی۔ چوکہ اقامہ ہولڈرز چھٹیاں منانے اپنے وطن گئے یا سعودی عرب میں کام کرتے ہیں اقامہ رکھتے ہیں مگر کچھ دنوں کے لیے گئے تھےاور واپس آ رہے ہیں تو پہلے سے آپ نے توکلنا پر اپنی تفصیلات شئیر کی ہوں گی۔ اس کے بعد پورٹل آپ سے پوچھے گا کہ آپ سفر کس طرح کر رہے ہیں، ہوائی جہاز کے ذریعے، سمندری جہاز کے ذریعے یا پھر زمینی راستے سے۔
چونکہ اوور سیز پاکستانی فلائٹ سے ہی سفر کرتے ہیں تو آپ فلائٹ کے آپشن پر کلک کریں گے اور فلائٹ نمبر اور ائیر لائن میں اس فلائٹ کی تفصیلات لکھیں گے جو آپ کو آخری میں سعودی عرب پہنچا رہی ہے۔ کس ائیر پورٹ پر اتریں گے اور کس تاریخ کو سعودی عرب پہنچیں گے یہ سب معلومات بھی آپ نے دینی ہے۔ اس فارم کو پُر کرنے کے بعد آپ کے پاس یہ فارم پی ڈی ایف کی صورت میں موبائل میں ڈاؤنلوڈ ہو جائے گا۔ جسے آپ ائیر پورٹ پر پہنچنے پر حکام کو دکھا سکتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US