20 لاکھ روپے فی کلو مچھلی کے انڈے ۔۔ جانیئے ارب پتی لوگ نایاب مچھلی کہ اتنے مہنگے انڈے کیوں کھاتے ہیں؟

image

دنیا میں اکثر ارب پتی لوگوں کی باقی لوگوں سے مختلف اور انتہائی مہنگی ترین چیزوں کا مختلف وجوہات کی بِنا پر استعمال کرتے ہیں، آج ہم آپ کو بتانے والے ہیں ایک مہنگی ترین مچھلی کے انڈوں کے بارے میں جو ارب پتی لوگ بہت شوق سے کھاتے ہیں، وہ ایسا کیوں کرتے ہیں آیئے جانتے ہیں۔

ارب پتی کون سی مچھلی اور مہنگے ترین انڈے کھاتے ہیں؟

کیویار سٹرجن نسل کی مچھلی کے انڈوں کو کہا جاتا ہے جسکی قیمت 7 ہزار ڈالر سے 12 ہزار ڈالر فی کلو تک ہے، پاکستانی روپیہ کے لحاظ سے تقریباً 20 لاکھ روپے فی کلو، کیویار کا رنگ اور سائز سٹرجن کی نسل کے حساب سے مختلف ہوتا ہے اور یہ چھوٹے موتیوں کی شکل میں پیلے سبز رنگ سے کالے رنگ میں پائے جاتے ہیں یہ انتہائی نایاب انڈے ہوتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ یہ اتنے مہنگے ہیں۔

ارب پتی ان انڈوں کو کیوں کھاتے ہیں؟

ارب پتی لوگ اس مچھلی کے انڈوں کا استعمال جوان رہنے کے لئے کرتے ہیں، قدیم طب کے ماہرین کےمطابق یہ انسان کی صحت پر بہت سے اچھے اثرات پیدا کرتے ہیں اور سب سے بڑا اس کا فائدہ یہ ہے کہ جوان رہنے کے لئے یہ بےحد فائدے مند ہے۔

• سٹرجن مچھلی کے انڈوں کی غذائیت

سٹرجن مچھلی کے یہ انڈے اومیگا تھری اور فیٹی ایسڈ سے پھرپور ہوتے ہیں اور یہ فیٹی ایسڈ سارے جسم کی صحت پر انتہائی اچھے اثرات پیدا کرتا ہے خاص طور پر یہ دل اور دماغ کے لیے انتہائی مفید ثابت ہوتا ہے۔

• یہ انڈے جلد بوڑھاپا آنے سے روکتے ہیں اور جسم کو جوان توانا رکھتے ہیں اور دیر تک جوان رہنے میں مدد کرتے ہیں۔

• اومیگا تھری فیٹی ایسڈ دماغ کے خلیوں کے لیے انتہائی زبردست غذا ہے جو دماغ کی سوزش کو ختم کرتے ہیں اور دماغ کی کارکردگی کو بہتر بناتے ہیں۔

• ارب پتی مردوں میں اس مچھلی کے انڈوں کا استعمال اس لئے بھی عام اور ضروری ہے کیونکہ یہ مردانہ قوت پر حیرت انگیز طور پر اثر انداز ہوتے ہیں اور ان میں فرٹیلٹی کا اضافہ کرتے ہیں۔

• کیویار میں ایک انتہائی اہم منرل سلینیم پایا جاتا ہے، سلینیم اور اومیگا تھری دونوں ہی قوت مدافعت کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US