کیا آپ کو بھی نہاتے ہوئے خیالات دماغ میں آتے ہی؟ جانیں ہماری عام عادتیں ہماری شخصیت کے کون سے گہرے راز کھولتی ہیں
آپ کپ کیسے پکڑتے ہیں؟
چائے پینے کے دوران کپ پکڑنے کا انداز آپ کے بارے میں بہت کچھ بتاتا ہے۔ ماہرِ نفسیات کہتے ہیں کہ ایسا شخص جو پینے کے دوران پیالے کے اندر دیکھتا ہے وہ سمجھدار اور پر عزم شخصیت کا مالک ہوتا ہے اور ایسا انسان جو پیالے کو نیچے سے پکڑتا ہو اور سامنے کی جانب دیکھتا ہو وہ بے فکر اور حوصلہ مند ہے۔
نہانے کا انداز
کبھی آپ نے محسوس کیا ہے کہ نہانے کے دوران آپ کو مختلف خیالات آتے ہیں؟ یہ علامت ہے کہ آپ ایک تخلیقی دماغ کے مالک ہیں۔ اس کے علاوہ اگر آپ نہاتے ہوئے گانا گاتے ہیں تو آپ سماجی شخصیت ہیں اور اگر آپ نہاتے ہوئے اسفنج کا استعمال کرتے ہیں تو آپ ضرور ایک منظم شخصیت رکھنے والے انسان ہیں۔
کھانا کھانا
اگر آپ روزاانہ ایک ہی رفتار میں کھانا کھاتے ہیں تو اس کا مطلب آپ ایک فیصلہ ساز اور اپنے وقت کو برباد کرنے والے شخص ہر گز نہیں ہیں۔ اگر آپ جلدی جلدی کھانا کھاتے ہیں تو ہوسکتا ہے آپ نے ماضی میں بہت غربت دیکھی ہو اس کے علاوہ یہ آپ کے پریشان ہونے کی بھی نشانی ہے۔ اگر آپ پرسکون انداز میں کھانا کھاتے ہیں تو اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ آپ سوچنے سمجھنے کی عادت رکھتے ہیں اور محنتی ہیں۔
آرام کیسے کرتے ہیں؟
شاید آپ کو جان کر حیرت ہو کہ آرام کرنے کا انداز بھی آپ کے بارے میں بہت کچھ بتاتا ہے۔ جیسے اگر آپ کام کے ہر وقفے کے دوران سوجاتے ہیں تو آپ تحفظ پسند ہیں اور اپنی زندگی کی ہر چیز کے بارے میں محتاط ہیں ہوسکتا ہے لوگ آپ کو بورنگ کہتے ہوں لیکن یہ آپ کا انداز ہے اس کے علاوہ اگر آپ گیمز کھیل کر سکون محسوس کرتے ہیں تو آپ اپنی تخلیاتی دنیا میں رہنا پسند کرتے ہیں اور تنہائی پسند بھی ہیں۔
ٹوائلٹ رول کو لٹکانا
اگر آپ رول کو الٹا کرکے لٹکاتے ہیں تو بہت ممکن ہے آپ اپنے کام میں اچھے ہوں کیونکہ آپ ہدایات پر عمل کرتے ہیں اور اگر آپ سیدھا کرکے لٹکاتے ہیں تو آپ میں لیڈر شپ کے امکانات زیادہ ہیں۔