ہر وقت ساتھ تھے، مرتے وقت بھی اپنے مالک کے گود میں آخری سانس لی ۔۔ جانیے سیلفی سے مشہور ہونے والی مادہ گوریلا کے والدین کو کس نے مارا تھا

image

دنیا میں ہر مخلوق پیاری ہے، چاہے وہ چرند پرند ہو، جنگلی جانور ہوں یا پھر انسان۔ جانور اگرچہ کچھ بول نہیں سکتے مگر ان میں بھی احساسات ہوتے ہیں وہ اپنے احساسات کے ذریعے بہت کچھ کہہ جاتے ہیں۔ ہماری ویب کی اس خبر میں بھی آپ کو ایک ایسی مادہ گوریلا کے بارے میں بتائیں گے جس کی سیلفی دنیا بھر میں وائرل ہو گئی تھی۔ لیکن افسوسنال خبر یہ بھی ہے کہ اب وہ مادہ گوریلا انتقال کر گئی ہے۔

سینٹرل افریقہ میں واقع ملک جمہوریہ کانگو سے تعلق رکھنے والی مادہ گوریلا جو کہ نداکسی کے نام سے جاتی تھی وہ اب 14 برس کی عمر میں طویل علالت کے بعد انتقال کر گئی۔ مادہ گوریلا کی وفات نے سب کو افسردہ کر دیا تھا، اس کی وجہ یہ تھی کہ یہ مادہ گوریلا نداکسی اپنے نگراں آندرے بووما سے کافی لگاؤ رکھتی تھیں۔ ان کی آندرے بووما کے ساتھ ایک سیلفی بھی کافی مشہور ہوئی تھی۔
جمہوریہ کانگو میں گوریلا کے خاص طور پر یتیم خانے بنائےجاتے ہیں۔ نداکسی کو بھی اسی یتیم خانے میں رکھا گیا تھا۔ آندرے بووما جنگلی حیات کی دیکھ بھال کے لیے معمور تھے، جبکہ 2007 میں نداکسی کے ماں باپ کو اسمگلرز کی جانب سے مار دیا گیا تھا، جس کے بعد نداکسی کو ویرنگوا نیشنل پارک کے یتیم خانے میں لایا گیا تھا۔
آندرے اس وقت افسردہ ہو گئے تھے جب انہوں نے نداکسی کو اپنے مردہ والدین کے پاس لیٹا دیکھا۔ 2014 میں آندرے نے بی بی سی کو دیے گئے انٹرویو میں کہا تھا کہ نداکسی میری بیٹی جیسی ہی ہے۔
نداکسی کافی عرصے سے بیمار تھی، جبکہ آںدرے نے دو ماہ کی عمر سے نداکسی کو پالنا شروع کیا تھا، اور پھر 14 سال تک دونوں کا ساتھ رہا تھا۔ نداکسی نے موت بھی آندرے کی گود میں ہوئی تھی۔ آندرے اور نداکسی کا رشتہ جذبات اور احساسات کا تھا، آندرے کہتے ہیں کہ مجھے اپنے بچوں کی طرح اس سے پیار تھا، تو نداکسی میرے چہرے پر مسکراہٹ بکھیر دیتی تھی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US