بند منہ کے جوتے پہننے لازمی ہیں۔۔۔ جانیں شاہی خاندان کی چند ایسی پابندیاں اور خفیہ راز جو ہر حاملہ شہزادی کو ماننا لازمی ہیں

image

ایک عورت ماں بننے کے عمل سے گزرتی ہے تو اس کے خاندان کے افراد اسے پرانے طور طریقوں اور اپنی خاندانی روایات کے بارے میں بہت کچھ سمجھاتے ہیں۔ لیکن شاہی محل کی روایات ایک عام خاندان کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہیں۔ اس آرٹیکل میں “ہماری ویب“ کے پڑھنے والوں کو شاہی خاندان کی ان روایتوں کے بارے میں بتایا جائے گا جس سے شہزادہ یا شہزادی پیدا کرنے والی ہر ماں گزرتی ہے۔

بچہ پیدا ہو تو سب سے پہلے ملکہ کو بتایا جائے

کہا جاتا ہے کہ یہ لازمی نہیں لیکن سچ یہی ہے کہ ہر بچے یا بچی کی پیدائش کے بارے میں سب سے پہلے ملکہ کو بتایا جاتا ہے۔ جب شہزادہ ولیم کا بڑا بیٹا جارج پیدا ہوا تو اسپتال کے عملے نے باقاعدہ فون کرکے اس بات کی اطلاع سب سے پہلے ملکہ الزبتھ کو دی جو بچے کی پردادی ہیں۔

فیشن میں احتیاط

شاہی خاندان میں ماں بننے والی خواتین کو فیشن کرتے ہوئے کئی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس کے لئے انھیں ایسے کپڑے پہننے لازمی ہیں جن میں جسم کی ساخت نمایاں نہ ہو۔ اس کے لئے وہ ڈھیلے لباس، چھوٹے گلے اور لمبے کوٹس پہنتی ہیں۔

بچے کے ساتھ والدین کی تصویر لازمی ہو

جیسے ہی بچے کی پیدائش کے بعد ماں اسپتال سے باہر آتی ہے اسے اس بات کا خیال رکھنا پڑتا ہے کہ باہر پوری دنیا کی توجہ اور نظریں اسی پر مرکوز ہیں۔ اس موقع پر عام طور پر شہزادیاں پولکا ڈاٹس والے پرنٹ کے کپڑے پہنتی ہیں یا پھر چھوٹے پھولوں والے۔ جوڑے کے ساتھ نومولود بھی ہوتا ہے۔ اور ان سب کو ہنستے مسکراتے تصویر کھنچوانی لازمی ہے۔

بند جوتے پہنو

رائل خاندان کا ایک اور اصول ہے جس کی پابندی ہر ماں بننے والی شہزادی ہر کرنا لازمی ہے اور وہ یہ ہے کہ انھیں ہر حال میں ایسے جوتے پہننے پڑیں گے جو سامنے سے بند ہوں۔ اگر شہزادی یا ملکہ کو پیر میں پسینے کی شکایت ہے تو بھی انھیں یہی جوتے پہننے ہیں۔

بچے کا اپنا نام نہیں ہوسکتا

نئے پیدا ہونے والے بچے کا نام رکھنا بھی ایک مشکل کام ہے۔ دنیا بھر میں والدین اپنے بچے کا کوئی نیا اور انوکھا نام سوچنے کی جدوجہد میں رہتے ہیں لیکن شاہی خاندان میں نومولود کا نام کسی پرانے بادشہ یا مشہور شہزادے کے نام پر رکھا جاتا ہے۔ خاص طور پر ایسا بچہ جس کا مستقبل میں بادشاہ بننے کا امکان زیادہ ہو اس کا نام تو معمولی ہو ہی نہیں سکتا۔ اس کے علاوہ ایک بچے کے کم سے کم تین سے چار نام ہوتے ہیں جیسے شہزادہ ولیم کے بیٹے جارج کا پورا نام جارج الیگزینڈر لیویز ہے۔

پیدائش پہلے گھر میں ہوتی تھی

پہلے بھی جدید طرز کے اسپتال موجود تھے لیکن ملکہ الزبتھ کے چاروں بچے گھر میں ہی پیدا ہوئے۔ اسی طرح جن ڈاکٹروں نے ملکہ کے گھر بچوں کی ولادت کے دوران اپنی خدمات پیش کیں وہ رائل ڈاکٹرز کہلاتے ہیں اور ہر بچے کی پیدائش ان کے ہاتھوں ہی ہوتی ہے یہاں تک کہ ڈاکٹر مارکس سیشل جو ملکہ کے خاندانی گائناکولوجسٹ تھے ان کی ریٹائرمنٹ کا وقت آچکا تھا اس کے باوجود انھوں نے شہزادہ جارج کی پیدائش کا انتظار کیا اور اس کے بعد ہی ریٹائرمنٹ لی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US