3 سے 4 ہزار میں مکمل سیر و تفریح مگر کیسے ۔۔ جانیے مہنگائی کے باوجود گھومنے پھرنے کے ایک بہترین مقام کے بارے میں، جو بہت کم لوگ جانتے ہیں

image

سیر و تفریح آج کے دور میں ہر انسان کے لیے ضروری ہے کیونکہ روزمرہ کی تھکن اور پریشانی کو کم کرنے کے لیے ایسے موقع نہ صرف مدد کرتے ہیں بلکہ زندگی میں آگے بڑھنے میں بھی مدد کرتے ہیں۔ ہماری ویب کی اس خبر میں بھی آپ کو کچھ ایسے مقامات کے بارے میں بتائیں گے جہاں آپ اپنا چھٹی کا دن گزار سکتے ہیں اور حیرت انگیز طور پر اس مہنگائی میں یہ سیر و تفریح کچھ زیادہ مہنگی نہیں پڑے گی۔ کنڈ ملیر:

کراچی سے کچھ کلومیٹر کے فاصلے پر بلوچستان میں واقع کنڈ ملیر، ایک ایسا پکنک پوائنٹ ہے جہاں روانہ کئی افراد جاتے ہیں اور لطف اندوز ہوتے ہیں، عام طور پر ہفتہ اتوار اس مقام پر کافی رش نظر آتا ہے۔ کنڈ ملیر اس لیے بھی پسند جگہ تصور کی جاتی ہے کیونکہ یہ پر سکون ماحول اور تازگی سے بھرپور ہوا فراہم کرتا ہے۔
صاف پانی، کھانے کی سہولت اور دلکش نظارے آخری منزل یعنی کنڈ ملیر تک پہنچنے میں مزید بے تابی پیدا کرتے ہیں۔ اگر دوست بھی جاتے ہیں تو زیادہ سے زیادہ کرایہ 3 سے 4 ہزار روپے ایک بندے پر آ سکتا ہے۔ اور اس 4 ہزار روپے میں کھانا، پینا، گاڑی کا بندو بست ہو سکتا ہے۔ کیونکہ وہاں ہوٹل موجود ہے تو یہ بھی اچھی بات ہے کہ کھانا وہاں موجود ہوتا ہے۔
اگر فیملی کے ساتھ جایا جا رہا ہے تو پھر گاڑی کا کرایہ کا بندو بست کرلیں کیونکہ کھانا تو گھر کی سے لائیں گے نا۔ ہاں اگر کرایہ کی بس بک کرائی ہے تو پھر بس کا کرایہ ہی دینا ہوگا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US