دو لاکھ روپے کا موبائل ملا۔۔ جانیے پولیس اہلکار نے اس موبائل کے ساتھ کیا کیا؟

image

جس طرح ہاتھ کی پانچوں انگلیاں برابر نہیں ہوتی اسی طرح پولیس ڈیپارٹمنٹ میں موجود ہر شخص بد نیت نہیں ہوتا۔ آج ہم آپ کو ایک ایسے پولیس اہلکار کے بارے میں بتائیں گے، جس نے ایمانداری کی مثال قائم کر دی۔

تفصیلات کے مطابق موٹر وے پولیس کے ایک اہلکار نے ڈھائی لاکھ روپے مالیت کے موبائل فون کو اس کے مالک تک پہنچا دیا۔ تر جمان موٹر وے کے مطابق ایک خاتون مسافر، اپنا قیمتی موبائل فون رحیم یار خان سے لاہور جانے کے دوران سروس ایریا میں بھول گئی تھی۔

جبکہ خاتون نے موٹر وے پولیس کی ہیلپ لائن پر موبائل گمشدہ ہونے کی اطلاع بھی دی تھی۔ جس کے بعد موٹر وے پولیس کے اہلکار نے گمشدہ موبائل فون کو تلاش کرکے اس خاتون کے حوالے کردیا تھا۔

واضح رہے کے گمشدہ موبائل فون کی کل مالیت 2 لاکھ پورے سے زائد ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US