سامان بھی جلا اور ارمان بھی چور چور ہو گئے ۔۔ جانیے چاولہ مارکیٹ میں دوسری بار لگنے والی آگ کے بارے میں

image

کراچی کی ایک اور مارکیٹ میں آگ بھڑک اٹھی، لاکھوں کا سامان بھی جلا اور لوگوں کے ارمان بھی چور چور ہو گئے۔ ہماری ویب کی اس خبر میں آپ کو چاولہ مارکیٹ آتشزدگی سے متعلق معلومات فراہم کریں گے۔

کراچی کے علاقے ناظم آباد نمبر 1 میں واقع چاولہ مارکیٹ میں آگ بھڑک اٹھی، آگ کی شدت اس قدر تھی کہ رات کے اندھیرے میں بھی مارکیٹ کے اس پاس روشنی ہو گئی تھی۔ چاولہ مارکیٹ میں لگنے والی آگ اس قدر شدید تھی کہ مارکیٹ کے آس پاس کی عمارتوں کو بھی خالی کرا لیا گیا تھا۔
اگرچہ آتشزدگی کو کچھ ہی گھنٹوں میں بجھا دیا گیا تھا مگر اس پورے میں عمل میں 6 فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے حصہ لیا تھا۔ چاولہ مارکیٹ میں آگ لگنے سے کئی دکانیں، ٹھیلے اور اسٹالز جل کر خاکستر ہوگئے، جبکہ مارکیٹ شدید مالی نقصان پہنچا ہے۔ چاولہ مارکیٹ میں لگنے والی آگ یہ پہلی مرتبہ نہیں لگی، اس سے پہلے 2010 میں بھی اسی مارکیٹ میں آگ لگ چکی ہے، جس کے نتیجے میں کئی قیمتی سامان جل کر خاکستر ہو گیا تھا۔

چاولہ مارکیٹ کی خاصیت:

چاولہ مارکیٹ ناظم آباد کی مشہور مارکیٹس میں سے ایک ہے، جہاں بہترین برانڈز کے کپڑے قم داموں میں ملتے ہیں، سردیوں کے حوالے سے جیکٹس جن میں کئی قسم کے جیکٹس شامل ہیں، اسی مارکیٹ میں پائے جاتے ہیں۔ گھر کے کشنز، تکیہ وغیرہ بھی اسی مارکیٹ میں باآسانی دستیاب ہیں۔ خواتین کے پرس بھی مارکیٹ میں بہترین داموں میں بکتے ہیں۔ جبکہ جوتے بھی اسی مارکیٹ میں دستیاب ہیں۔ غرض ایک عام شہری کے لیے یہ مارکیٹ ایک ایسی جگہ تھی، جہاں لوگ باآسانی اپنے زندگی کی ضروریات کو خرید سکتے تھے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US