اب آپ بدتمیزی سے بات کررہی ہیں۔۔۔ نادیہ مرزا کے شو میں ایسا کیا ہوا کہ خلیل الرحمٰن قمر اچانک غصے میں اٹھ کرچلے گئے؟

image

ایسا لگتا ہے جیسے ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر کو ٹی وی پروگرامز میں صرف تنگ کرنے کے لئے ہی بلایا جاتا ہے۔ گزشتہ شب ڈان نیوز پر چلنے والے نادیہ مرزا کے شو میں بھی کچھ ایسا ہوا۔ پروگرام میں ٹک ٹاکر عائشہ اکرام کے حوالے سے بات کی جارہی تھی اور مہمان کے طور پر ڈاکٹر پرویز ہودبھائی اور خلیل الرحمان قمر موجود تھے۔ موضوع پر بات کرتے ہوئے نادیہ نے جب ڈاکٹر پرویز ہودبھائی کا موقف سنا تو اس وقت وہ خاموش تھیں جبکہ پروگرام کے دوران ڈاکٹر صاحب نے پورے معاشرے کے لئے “عورت دشمن معاشرہ“ جیسے سخت لفظوں کا استعمال کیا۔

لیکن جیسے ہی ٹک ٹاکر عائشہ کے بارے میں خلیل الرحمان نے اپنا موقف پیش کرنے کی کوشش کی پروگرام کی میزبان نادیہ مرزا نے انھیں ٹوکنا شروع کردیا۔ جب کہ خلیل الرحمان نے اختلاف رائے کرتے ہوئے صرف اپنا موقف پیش کرنے کی کوشش کی تھی۔ نادیہ مرزا کے اس انداز پر خلیل الرحمان شو کے دوران ہی گنفتگو چھوڑ کر چلے گئے۔ ان کے جانے کے بعد نادیہ مرزا نے کہا کہ وہ تو بہت تمیز سے ان سے بات کررہی تھیں جب کہ خلیل الرحمان ہی ان پر ٹھسے سے بات کرنے کا الزام لگا رہے تھے۔ شو کے دوران کیا ہوا اس کی ویڈیو “ہماری ویب“ کے پڑھنے والوں کے لئے پیش کی جارہی ہے تاکہ وہ سچ اور جھوٹ کا فیصلہ خود کرسکیں۔

خلیل الرحمان کے ساتھ پیش آنے والا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے بلکہ اکثر اوقات ہی انھیں شو میں بلا کر اس طرح بات کی جاتی ہے کہ وہ غصے میں آجاتے ہیں۔ کسی حد تک خلیل الرحمان بھی اپنے رویے میں لچک پیدا کرنے میں ناکام ہیں اور شاید اس بار بدمزگی سے بچنے کے لئے انھوں نے شو سے اٹھ کر چلے جانا ہی غنیمت سمجھا۔ لیکن اسی پر بس نہیں بلکہ ان کے اٹھ کے جانے کے بعد ان کی غیر موجودگی میں بھی نادیہ مرزا ان کے بارے میں ہی بات کرتی رہیں۔ جبکہ صحافت کی دنیا ایک غیر جانبدار دنیا ہوتی ہے۔ یہاں ہر شخص کو اپنی بات کہنے اور نقطہ نظر بیان کرنے کا حق ہوتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US