حکومت کی عوام پر ایک ہی ماہ میں دوسری مرتبہ پٹرول بم گرانے کی تیاریاں شروع، خبر کے مطابق 16 اکتوبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں زبردست اضافے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق 16 اکتوبر سے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 7 روپے اضافے کا امکان ہے۔ جبکہ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں10روپے فی لیٹر اضافہ کیا جاسکتا ہے۔
اس کے علاوہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں، 13 دن کے اعداد وشمار کی بنیاد پر تیار کی جاتی ہیں۔ تاہم اگلے کچھ دنوں میں تیل کی قیمتیں بڑھنے کا امکان موجود ہے۔ جس کے باعث حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر سکتی ہے۔
دوسری جانب اگر حکومت 16 اکتوبر سے پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کرتی ہے، تو پھر یہ ملک میں پٹرولیم مصنوعات میں لگاتار تیسرا اضافہ ہوسکتا ہے۔
یاد رہے کہ 16 ستمبر سے پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے اضافہ کیا تھا۔ جس سے پٹرول 123.30 روپے کی قیمت ہوگئی تھی۔ جبکہ 1 اکتوبر کو 4 روپے فی لیٹر اضافے کے بعد پیٹرول کی قیمت 127.30 روپے ہوگئی تھی۔