سوشل میڈیا پر مختلف معروف شخصیات کے بچپن کی تصاویر وائرل ہوتی ہیں۔
آج ہم ایک اور مشہور شخصیت کی تصویر آپ کے سامنے لے کر حاضر ہوئے ہیں جس کو پہچاننا مشکل ہو رہا ہے۔
اوپر موجود تصویر میں یہ بچہ کون ہے کیا آپ پہچان سکتے ہیں؟ تصویر میں موجود شخصیت پاکستان کی مشہور ترین شخصیات میں شامل ہیں۔ اور اس تصویر میں ایک خاتون بھی موجود ہے، کیا آپ اس خاتون کو پہچانتے ہیں؟ یہ بھی پاکستان سمیت دنیا میں مشہور ہوئیں۔
اگر آپ نہیں پہچان سکےہیں کہ تصویر میں موجود شخصیات کون ہیں تو کوئی بات نہیں ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ یہ دونوں شخصیات کون ہیں۔ یہ دونوں شخصیات سندھ کی مشہور ترین سیاسی پارٹی اور سیاسی گھرانے کے جشم و چراغ ہیں۔
تصویر میں موجود خاتون سابق وزیر اعظم پاکستان اور ذوالفقار علی بھٹو کی صاحب زادی شہید بے نظیر بھٹو ہیں، جو کہ بچے کو گود میں لیے بیٹھی ہیں، اس تصویر میں وہ اس ننھے سے بچے کو پیار اور محبت کے ساتھ دیکھ رہی ہیں۔
[img1
اب آپ ہو سکتا ہے سوچ رہے ہوں کہ یہ کوئی محفل ہو گی اورکسی کے بچے کو پیار کر رہی ہوں گی، مگر آپ غلط ہو سکتے ہیں، کیونکہ بے نظیر بھٹو کی گود میں بچہ بلاول بھٹو ہیں۔ بلاول بھٹو اپنی والدی سے شروع ہی سے پیار کرتے تھے، ان کی والدہ بھی بلاول پر جان نچھاور کرتی تھیں۔
اس تصویر سے بھی واضح ہو رہا ہے کہ ماں اپنے بچے کو محبت اور پیار سے دیکھ رہی ہیں اور بلاول کو اپنی قریب کیا ہوا ہے۔