اب تک 30 ہزار سے زائد شائقین آ چکے ہیں ۔۔ جانیے دبئی ایکسپو میں ریکارڈ قائم کرنے والے پاکستانی پویلین کی ایسی کیا خاص بات ہے؟

image

دبئی ایکسپو کا انتظار دنیا بھر میں ہر کسی کو تھا، اگرچہ 2020 میں ہونے والے ایکسپو اب 2021 میں ہو رہی ہے مگر اس وقت دبئی ایکسپو متحدہ عرب امارات کے اس خواب کو دنیا میں بھر میں پورا کر رہا ہے۔ ہماری ویب کی اس خبر میں آپ کو دبئی ایکسپو میں موجود پاکستانی پویلین سے متعلق بتائیں گے کہ کیوں پاکستانی پویلین سب سے زیادہ مقبول پویلین بن رہا ہے۔

دبئی ایکسپو میں موجود پاکستانی پویلین اس وقت ایکسپو میں شان ہے، اسی کی بڑی وجہ یہ ہے کہ اب تک 30 ہزار سے زائد شائقین آ چکے ہیں اور جو بھی پاکستانی پویلین کی طرف آ رہا ہے تو وہ پاکستانی پویلین کی تعریف کیے بغیر رہ نہیں پا رہا ہے۔ جبکہ اسی پویلین میں میڈیا بھی خوب آ رہا ہے۔ پاکستانی پویلین کی بناوٹ راشد رانا کی جانب سے کی گئی یے، اس پویلین کا ڈیزائن کچھ اس طرح ہے کہ اس پویلین میں ہر قسم کا رنگ، ایک منفرد اور خوبصورت ڈٰزائن جس میں رنگ اور نسل سے بالاتر ہو کر محبت اور اتحاد کا پیغام دیا گیا ہے۔
پاکستانی پولین کی خصوصیت نہ صرف اس کے اسٹرکچر سے ہے بلکہ اندرونی طور پر بھی ایک بہترین معلوماتی پویلین ثابت ہو رہا ہے۔ اس پویلین میں پاکستان کی ثقافت، تاریخ اور مختلف بزنس سے متعلق فائدہ مند اور بہترین معلومات فراہم کی جا رہی ہے۔ اس پویلین میں بڑے پردے پر اسکرین نصب کی گئی ہیں جہاں شائقین پاکستانی ثقافت، تاریخ سے متعلق اور پاکستان کے خوبصورت اور دلکش مناظر کو دیکھ سکتے ہیں۔ اسی پویلین میں ایک ایسی دیوار بھی ہے جہاں موئن جو دڑو اور ہڑپا کی تاریخ کو بھی اجاگر کیا گیا ہے۔ پویلین کے سویلائزیشن ایریا میں مختلف سویلائزیشن سے متعلق تصاویر، قدیم چیزیں اور پینٹنگز موجود ہیں جنہیں شائقین دیکھ کر حیران ہو رہے ہیں۔ اس پویلین میں ہر زبان، مسلک و مذہب سے متعلق معلومات موجود ہیں جو کہ پاکستان ک حصہ ہیں۔
تاریخ کے آگے چل کر اس پویلین میں نظر پڑتی ہے مغلیہ دور کی چیزوں پر جسے انتظامیہ نے بخوبی اور کامیابی کے ساتھ لوگوں کودکھایا ہے، مغلیہ دور کے رہن، سہن، نقش و نگاری کو پاکستانی پویلین میں بہترین انداز میں دکھایا گیا ہے۔ جبکہ اسی پویلین میں سیاحت کو بھی فروغ دی جا رہی ہے۔ پاکستان کے اس سافٹ سائڈ میں مخلتف گلئشئیرز، پہاڑ، جنگلات سمیت کئی قدرتی مقامات کو بذریعہ یڈیوز دکھایا گیا ہے۔ اسی پویلین میں ایک ایسا مقام بھی ہے جہاں پاکستان میں قائم مختلف انڈسٹریز سے متعلق معلومات فراہم کی گئی ہے جہاں مخلتف انوسٹرز کو مدعو کیا گیا ہے۔
اس پویلین میں بچوں کی تفریح کے لیے بھی ایک ایسا مقام مختص کیا گیا ہے جہاں بچے ٹچ اسکرینز پر ڈرائنگ کر سکتے ہیں اور اپنے حساب سے چیزوں کو بنا سکتے ہیں۔ جبکہ اسی پویلین میں صوبوں کو بھی موقع دیا جائے گا کہ وہ اپنی ثقافت اور خوبصورتی کو دنیا تک پہنچائیں، جس کی شروعات بلوچستان سے ہوئی ہے۔
اسی پویلین میں بلین ٹری سونامی کیمپین کو بھی اجاگر کیا گیا ہے اور درختوں کی اور جنگلی حیات کی اہمیت سے متعلق بتایا گیا ہے۔ بلین ٹری سونامی کے اس ایریا میں جب آپ داخل ہوتے ہیں تو لیزر لائٹ موجود ہوتی ہیں جو کہ ہرے رنگ کی ہوتی ہیں جیسے ہی اس ہرے رنگ کی لائٹ پر سے آپ گزریں گے تو چرند پرند کی ریکارڈ کی گئی آواز خود بخود بجنا شروع ہو جاتی ہے۔ یہ آواز یہ بتا رہی ہے کہ جنگلات کو نہ کاٹو اور درختوں کو مزید لگاؤ۔
جبکہ آخری میں پویلین میں وہ مقام ہے جس کا ہر ایک کو بےصبری سے ہوتا ہے انتظار، جی ہاں، دا ڈھابہ کے نام سے قائم یہ مقام پاکستانی لذیذ، ذائقہ دار کھانوں کا مرکز ہے جہاں سندھ، بلوچستان، خیبر، پنجاب، گلگت اور کشمیر کے کھانوں کا رنگ موجود ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US