پپیتا ایک خوش ذائقہ اور خوش رنگ پھل تو ہے ہی لیکن اس کے بیچ اور یہاں تک کے پتوں کے بھی بے شمار فائدے ہیں۔ پپیتے کے پتوں کو مختلف بیماریوں جیسے ڈینگی، ملیریا، کینسر، ذیابطیس اور بلڈ پریشر کے علاوہ جلد کے امراض سے لڑنے کے لئے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ اس آرٹیکل میں آہپ کو بتایا جائے گا کہ پپیتے کے پتوں کو کس طرح استعمال کیا جاسکتا ہے۔
پپیتے کے پتے کا پانی بنانے کا طریقہ
پپیتے کے پتوں کو دھو کر چھلنی میں چھان کر اچھی طرح سکھانے کے بعد پاؤڈر کی صورت استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ اگر پتے کا پانی پینا ہو تو دو لیٹر پانی میں کافی سارے پتے ڈال کر ابالیں اور دھیمی آنچ پر اتنا پکائیں کے پانی آدھا رہ جائے۔ اس پانی کو چھان کر پیا جاسکتا پے۔ اگر کوئی بیماری نہیں اور صرف فائدے حاصل کرنے کے لئے پپیتے کا پانی پی رہے ہیں تو اس میں لیموں ڈال کر بھی پیا جاسکتا ہے۔
گرائینڈ کس طرح کریں
پپیتے کے پتوں کو ہلکا ابال کر پھر گرائنڈر میں پیس کر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے لیکن ضروری ہے کہ پیسنے کے بعد اچھی طرح چھان کر پھر پیا جائے۔
فوائد
پپیتے کے اندر موجود غذائی اجزاء ڈینگی کے مریضوں میں پلیٹیلیٹس کی مقدار قدرتی طور پر بڑھانے کے علاوہ قوت مدافعت بھی بڑھاتے ہیں۔ بخار اور الرجیز کے علاوہ پپیتے کے پتوں میں سر کی خشکی کم کرنے کی بھی صلاحیت ہوتی ہے۔