دنیا بھر میں لوگ مختلف ریکارڈ بنانے کی کوشش میں لگے رہتے ہیں اور جوں ہی وہ اپنی اس کوشش میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو ان کا نام گینیز بُک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کر لیا جاتا ہے، آج ہم آپ کو ایک ایسے ہی شخص کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں جن کا منفرد ہونا ہی ان کی پہچان ہے۔
قدرتی طور عام بچوں سے مختلف اور پیدا ہونے والے ہندوستان کے پرتیک وٹھل موہیت کا قد صرف 3 فٹ اور 4 انچ ہے، ان کی عمر بچیس سال ہے قد ایک بچے جتنا ہے مگر باہمت نوجوان کے حوصلے بلند ہیں۔
پرتیک کو باڈی بلڈنگ کرنے کا بہت شوق ہے اور ان کا یہی شوق انہیں دنیا بھر میں ایک الگ مقام دلانے کا باعث بنا، یہ ایک پیشہ ور باڈی بلڈر ہیں جو 2016 سے تن سازی کے مقابلوں میں حصہ لیتے آرہے ہیں۔
ان کا شوق جنون کی حد اختیار کر گیا اور قدرتی طور پر مختلف ہونے کے ساتھ ساتھ انہوں نے دنیا بھر میں اسی قد کی بِنا پر اپنا نام بنا لیا، پرتیک وٹھل موہیت اپنی اسی ہمت اور حوصلے کے باعث گینیز ورلڈ ریکارڈ 2021 حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے۔
اپنی مسلسل محنت، ہمت اور ایک پیشہ ور باڈی بلڈر کی حیثیت سے اپنا نام گینیز بک آف ورلڈ دیکارڈ میں درج کروا کر موہیت نے اپنے لیے ایک الگ مقام بنا لیا ہے اور اب دنیا بھر میں ان کا یہی چھوٹا قد اور باڈی ان کی پہنچان ہے۔
دنیا کے سب سے چھوتے باڈی بلڈر اعزاز حاصل کرنے والے موہیت کا کہنا ہے کہ اب وہ 1 منٹ میں سب سے زیادہ پس اپ لگانے کا ریکاڑد اپنے نام کرنے کی تیاری میں مصروف ہیں۔