آصف علی زرداری کی بیٹی اور بلاول بھٹو کی بہن بختاور بھٹو کے ہاں لڑکے کی پیدائش ہوئی ہے۔ جس کی تصدیق بلاول بھٹو نے خود سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر ایک تصویر شیئر کر کے کی، جس میں لکھا ہوا تھا کہ اللہ پاک کا شکر ہے جس نے ہمیں اپنی نعمت سے نوازا۔
مزید یہ کہ تصویر کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میں آج سے ماموں بن گیا ہوں۔اور ساتھ ہی ساتھ انہوں نے اس خوشی کے لمحہ میں بختاور بھٹو کے خاوند چوہدری محمود کو بھی اپنی اس پوسٹ میں ٹیگ کر کے شریک کیا۔
واضح رہے کہ اس وقت ٹویٹر پر ہی بہت سے جیالے انہیں مبارکباد پیش کر رہے ہیں، تاہم اب تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ بیٹے کا کیا نام رکھا گیا ہے۔