میرا اور آپ کا دل ہمیشہ ایک ساتھ دھڑکتا رہے گا۔۔۔ شرمیلا فاروقی نے اپنے والد کی وفات پر جذباتی پیغام جاری کردیا

image

سندھ اسمبلی کی رکن شرمیلا فاروقی کے والد محمد عثمان فاروقی کا انتقال آج صبح کراچی میں ہوا۔ شرمیلا فاروقی نے اپنے والد کی وفات پر ان کے ہاتھ کی ایک یادگار تصویر ٹوئٹ کی جس پر انھوں نے لکھا کہ “پاپا ہم ہمیشہ ساتھ رہیں گے، آپ کا دل ہمیشہ میرے ساتھ دھڑکے گا“

محمد عثمان فاروقی سابق چئیرمین پاکستان اسٹیل رہ چکے ہیں ان کی نمازِ جنازہ آج عصر کی نماز کے بعد رحمانیہ مسجد طارق روڈ میں ادا کی جائے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US