وقت کے ساتھ خود کو اتنا بدل لیا کہ کم عمر نظر آنے لگی ۔۔ ندا یاسر نے خود کو کیسے بدلا؟ پرانی تصاویر دیکھ کہ مداح بھی حیران رہ گئے

image

پاکستانی شوبز ستارے اپنی انفرادیت اوربہترین اداکاری کی وجہ سے جانے جاتے ہیں۔ انہی میں سے بہت سے ایسے بھی ہیں جو کہ شادی کے بعد ایک دوسرے کو سپورٹ کرتے نظر آتے ہیں۔ ہماری ویب کی اس خبر میں آپ اداکار یاسر نواز اور اہلیہ ندا یاسر کی پرانی تصاویر سے متعلق معلومات فراہم کریں گے۔

ندا یاسر اور یاسر نواز پاکستانی شوبز کا وہ جوڑا ہے جو کہ اپنی محبت اور ایک ودسرے کو سمجھنے کی وجہ سے جانا جاتا ہے۔ جوڑے کی شادی کو 10 سال سے زائد کا عرصہ ہو چکا ہے اور دونوں اپنی نجی زندگی میں خوشگوار لمحات کو انجوائے کر رہے ہیں۔
اس تصویر میں ندا اور یاسر اپنے نوزائدہ بچے کے ساتھ موجود ہیں، یاسر اس وقت مونچھے رکھتے تھے اور چونکہ یہ وہی وقت تھا جب ان کا ڈرامہ نادانیاں نشر ہوتا تھا، تو عین ممکن کے رول کے حساب سے مونچھے رکھی ہوں۔ بہر حال اس تصویر میں جوڑا اپنے بچے کے ساتھ خوش گوار لمحات کو انجوائے کر رہا ہے۔
جبکہ اس دوسری تصویر میں ندا اور یاسر اپنے نوزائیدہ بچے کے ساتھ موجود ہیں جو کہ یقینا پیدائش سے کچھ دیر بعد کے مناظر کی عکاسی ہے۔
اس تصویر میں معلوم ہوتا ہے کہ ندا اور یاسر کسی تقریب میں مدعو تھے اور میڈیا کے سامنے اپنی موجودگی کے باعث کیمروں کی نظروں میں آگئے ہیں۔
جبکہ اس تصویر میں ندا ایک سجی سنوری دلہن کی طرح خوبصورت لگ رہی ہیں، بالوں میں گجرا، سرخ لپ اسٹک، بڑی بڑی خوبصورت آںکھیں ان کی خوبصورتی کو مزید نکھار رہی ہے۔ معلوم یہی ہوتا ہے کہ یہ تصویر بھی شوٹ کے لی بنوائی تھی۔
لیکن اس تصویر میں ہو سکتا ہے آپ کو حیرانگی ہو لیکن اس تصویر میں موجود نوجوان کوئی اور نہیں بلکہ یاسر نواز ہیں جو کہ کافی دبلے پتلے دکھائی دے رہے ہیں۔ جبکہ دوسری طرف ندا ہیں جو کہ نیلے کپڑیں زیب تن کیے ہوئے ہیں۔
اور اس تصویر میں ندا اور یاسر نواز اپنے بچوں کے ساتھ ایک خوشگوار لمحہ کو انجوائے کر رہے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US